ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستان نے جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، دو جوان شہید ، تین شہریوں کی موت

ہندوستانی فوج کے ذریعہ جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل او سی کے پاس کیرن سیکٹر سے اری سیکٹر تک کئی مقامات پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ پاکستان کی اس حرکت کا ہندوستانی فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

  • Share this:
پاکستان نے جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، دو جوان شہید ، تین شہریوں کی موت
پاکستان نے جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، دو جوان شہید

دیوالی کے موقع پر پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سرحدی علاقوں میں ناپاک حرکت کی ہے ۔ جمعہ کو پاکستان نے ایل او سی کے پاس الگ الگ علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ پاکستان کے ذریعہ مورٹار اور دیگر ہتھیاروں سے گولے داغے گئے ۔ اس میں جموں و کشمیر کے بارہمولہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے سب انسپکٹر راکیش ڈووال شہید ہوگئے ۔ اس کے ساتھ ہی فائرنگ میں ایک شہری کی بھی موت ہوگئی ۔


ہندوستانی فوج کے ذریعہ جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل او سی کے پاس کیرن سیکٹر سے اری سیکٹر تک کئی مقامات پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ پاکستان کی اس حرکت کا ہندوستانی فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ بارہمولہ کے ایس ڈی ایم ریاض احمد ملک نے بتایا کہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران تین عام شہریوں کی بھی موت ہوئی ہے ۔




اری کے کملا کوٹ کے علاوہ بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر اور کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر بھی میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔ اس درمیان ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ فوج نے دراندازی کو دیکھتے ہوئے وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی ہیں ۔ افسران نے بتایا کہ اری کے کملاکوٹ سیکٹر کے علاوہ جموں و کشمیر میں دو دیگر مقامات پر پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر اور کپواڑہ کے کیرن سیکٹر شامل ہیں ۔



ادھر ہندوستان فوج کے ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ کی گئی جوابی کارروائی میں پاکستان کے سات آٹھ فوجی مارے گئے ہیں ۔ مارے گئے پاکستانی فوجیوں کی فہرست میں دو تین ایس ایس جی کمانڈوز بھی شامل ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 13, 2020 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading