உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کی حمایت کرنے والا پاکستان ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائیگا:وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا بیان

     راجناتھ سنگھ نے سورت میں فوجی جوانوں کےکارناموں کوسراہااورشہیدان وطن کوخراج عقیدت پیش کیا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  کا کہناہے کہ اگر پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرنا نہیں چھوڑتا ہے تو کوئی بھی اسے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے نہیں روک سکتا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سنیچرکوگجرات کے سورت میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بارپھر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کودہشت گردی پرنکیل کسنی چاہئیے۔وہیں انہوں نے پھر ایک باریاد دلایاکہ اب پاکستان سے بات صرف پی او کے ،کے تعلق سے ہوگی۔راجناتھ سنگھ نےکہاکہ پاکستان کوتوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ خود ہی ٹوٹ کربکھرجائیگا۔

      راجناتھ سنگھ نے سورت میں فوجی جوانوں کےکارناموں کوسراہااورشہیدان وطن کوخراج عقیدت پیش کیا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہناہے کہ اگر پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرنا نہیں چھوڑتا ہے تو کوئی بھی اسے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے نہیں روک سکتا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان کے فیصلے کوہضم نہیں کرپارہاہے۔ وہ اس مسئلے کو لے کرامریکہ گیا اور ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے کچھ نہیں ملا۔

      پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا دعویٰ

      راجناتھ سنگھ نے پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان کی اقلیتوں کی آبادی میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں سکھوں اور دیگراقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اقلیتیں سلامت ہیں،محفوظ ہیں اور محفوظ رہیں گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان لوگوں کو مذہب یا ذات کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتا ہے۔

      بین الااقوامی سطح پر پاکستان  پر کوئی نہیں کرتاہے بھروسہ

      بین الاقوامی فورمزپرپاکستان کی جانب سے باربار کشمیر کے مسئلے کو اٹھائے جانے پر، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے موقف پریقین کرنے کوتیارنہیں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی روکنا ہوگا ورنہ کوئی بھی اسے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے نہیں روک سکتا
      First published: