آرٹیکل 370 کی منسوخی : شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھا خط ۔ پولینڈ سے ملی مایوسی

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان کی گھبراہٹ مسلسل منظرعام پرآرہی ہے۔ پاکستان نے ایک بارپھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی مانگ کی ہے۔

Aug 14, 2019 11:15 AM IST | Updated on: Aug 14, 2019 11:15 AM IST
آرٹیکل 370 کی منسوخی : شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھا خط ۔ پولینڈ سے ملی مایوسی

وزیراعظم نریندرمودی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے۔(تصویر:فائل فوٹو، نیوز18ہندی)۔

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان کی گھبراہٹ مسلسل منظرعام پرآرہی ہے۔ پاکستان نے ایک بارپھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی مانگ کی ہے۔۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی کے ذریعہ ، ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے لئے باضابطہ خط لکھا ہے۔ قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خط یواین ایس سی کے باقی ارکان کو بھی روانہ کیاجائیگا

Loading...

مظفرآباد میں شاہ محمود قریشی نے کیا تھا اعتراف

مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ امہ کی بات توبہت کی جاتی ہے مگر، امہ کے محافظوں کے مفادات ہندوستان سے منسلک ہیں۔انہوں نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاتھا کہ ہندوستان اس وقت 1 ارب کی مارکٹ ہیں۔ اس لیے یہاں بھاری سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ اسی لیے کوئی بھی رکن پاکستان کے لیے روکاٹ پیدا کرسکتاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے چین نے جموں وکشمیر کے معاملہ پر پاکستان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیاہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے حکومت ہند کے فیصلے کے خلاف نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بلکہ مسلم دنیا کی بھی حمایت حاصل کرنا پاکستان کے لئے آسان نہیں ہوگا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرپرسکیورٹی کونسل میں جانا سب سے اہم فیصلہ ہےاور چین نے کشمیریوں کامقدمہ پیش کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو کامیابی ملنے کے امکانات نہ کے برابرہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم یاسین ملک کااحترام کرتے ہیں اوران کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کلبھوشن یادیو کو اہل خانہ کو اس سے ملانے کا مطالبہ کرتا ہے لیکن خود یاسین ملک کی اہلیہ کوویزا کیوں جاری نہیں کرتا؟

پولینڈ سے پاکستان کو ملی مایوسی

پاکستان جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے معاملے پربین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ، لیکن اسے ہر جگہ سے دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی رجوع ہوا تھا۔ لیکن وہاں، یو این ایس سی کے موجودہ صدر، پولینڈ نے بہت واضح طور پر کہا کہ اسے اس مسئلے کو دوطرفہ سطح پر حل کرنا چاہیے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پولینڈ نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری تعطل پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

Loading...