پاکستان کی عدالت نے ہندوستان کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے نام جاری کیا نوٹس۔ یہاں جانیں وجہ

عرضداشت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن، سمیت شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اوروہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے۔

Sep 16, 2019 09:31 PM IST | Updated on: Sep 16, 2019 09:31 PM IST
پاکستان کی عدالت نے ہندوستان کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے نام جاری کیا نوٹس۔ یہاں جانیں وجہ

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا: فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کیخلاف میچ سے پہلے شعیب ملک کی اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف عرضداشت پر پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورہندوستان کے میچ سے پہلے شعیب ملک کے اپنے اہل خانہ اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف داخل عرضداشت پرآج سماعت ہوئی۔ اس عرضداشت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن، سمیت شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اوروہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیاہے کہ ہندوستان کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے۔ ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچا سکا۔اس کے علاودنیا بھرمیں سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ ورلڈ کپ کے اہم مقابلوں میں شکست کے وجوہات کا پتہ لگایاجاناچاہیے۔عرضی گذار نے فریقین سے جواب طلب کرنے کی اپیل کی ۔جس پرسندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر پی سی بی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبرتک جواب کرنے کی ہدایت دی۔ یادررہے کہ اس ویڈیو سے متعلق کہا گیا تھا کہ مبینہ طور پرشعیب ملک اوردیگرکرکٹرزاہم میچ سے ایک رات پہلے میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔

Loading...

Loading...