ہوم » نیوز » وطن نامہ

یو این ایچ آرسی میں ہندوستان نے کہا : پاکستانی لیڈروں نے مانا دہشت گردی کی فیکٹری بنا ان کا ملک

Indian Statement in UNHRC: اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں ہندوستان نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دھیان ہٹانے کیلئے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے ۔

  • Share this:
یو این ایچ آرسی میں ہندوستان نے کہا : پاکستانی لیڈروں نے مانا دہشت گردی کی فیکٹری بنا ان کا ملک
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو سخت پھٹکار لگائی ہے ۔ ہندوستان نے کہا کہ پاکستان مسلسل اپنی سرزمین پر ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں ہندوستان کے یواین میں پرماننٹ مشن کے فرسٹ سکریٹری پون کمار بادھے نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف غلط تشہیر کیلئے اس عظیم پلیٹ فارم کا بے جا استعمال کررہا ہے اور کونسل کی توجہ اس کی اپنی زمین پر ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کیلئے کررہا ہے جو کہ پہلے جیسے ہی بنے ہوئے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیڈروں نے اس حقیقت کا اعتراف کرلیا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کا کارخانہ بنتا جارہا ہے ۔ پاکستان اس دہشت گردی کو درکنار کررہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سب سے گھنونی شکل ہے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو پاکستان کے ذریعہ کئے جارہے غلط کاموں کے بارے میں بولتے ہیں ، انہیں زبردستی اغوا کروانا ، غیر عدالتی قتل اور منمانے طریقہ سے انہیں حراست میں لینے کا کام پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے ۔


انہوں نے جموں و کشمیر کو لے کر کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے حوالہ کہی گئی باتوں کو خارج کرتے ہیں ۔ تنظیم کو ہندوستان کے ایک اٹوٹ حصہ جموں و کشمیر سے متعلق معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔


فرسٹ سکریٹری نے مزید کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم پاکستان کے ذریعہ ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ کیلئے خود کا استحصال کئے جانے کی اجازت دیتا رہتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 02, 2021 04:42 PM IST