اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی اخبار نے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی جم کر تعریف، کہا۔ عالمی منچ پر ہندوستان کا قد بڑھا

    پاکستان کے معروف اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ 'وزیراعظم مودی نے ہندوستان کو ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے ملک کا اثر و رسوخ بڑے پیمانے پر بڑھنا شروع ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      پاکستان کے ایک معروف اخبار نے پہلی مرتبہ کھل کر ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ پاکستانی اخبار نے لکھا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے، جہاں ملک نے اپنے اثر و رسوخ کا وسیع جال پھیلانا شروع کر دیا ہے'۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مودی کی قیادت میں عالمی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھا ہے۔ ہندوستانی معیشت ترقی کر رہی ہے ۔
      پاکستان کے معروف اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ 'وزیراعظم مودی نے ہندوستان کو ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے ملک کا اثر و رسوخ بڑے پیمانے پر بڑھنا شروع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی موثر انداز میں چل رہی ہے اور اس کی جی ڈی پی تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
      ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف
      معروف سیاسی، سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار شہزاد چودھری نے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کی صدارت میں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اپنا ایک ڈومین قائم کیا ہے۔ چودھری نے اپنے کالم میں کہا کہ ہندوستان زرعی مصنوعات اور آئی ٹی صنعت کا ایک بڑا پروڈیوسر بھی ہے۔

      اس سے قبل نومبر میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے آزاد اور خود مختار قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ حالانکہ ملک کو پاکستان کے ساتھ آزادی ملی ہے لیکن ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے کیونکہ ہندوستان امریکہ کی مخالفت کے باوجود روس سے تیل خریدنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: