ہوم » نیوز » وطن نامہ

اس آدمی نے 7 پاکستانیوں سے پوچھا ہندستان میں بم پھوڑوگے تو ملیں گے من مرضی کے مطابق پیسے

فیس بک پر ان دنوں ایک ویڈیو زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکا اپنے ہاتھ میں روپیوں سے بھرا سوٹ کیس لیکر لوگوں سے پوچھتا ہے کہ 'ہندوستان ہمارا دشمن ملک ہے، کیا آپ وہاں بم پھوڑیں گے'۔

  • Share this:
اس آدمی نے 7 پاکستانیوں سے پوچھا ہندستان میں بم پھوڑوگے تو ملیں گے من مرضی کے مطابق پیسے
نیوز 18 نے اس تصویر کو علامتی تصویر کے طور پر استعمال کیا ہے۔

ہندستان اور پاکستان کی دشمنی کے آپ نے ہزاروں ویڈیو دیکھیں ہوں گے۔ ہزاروں کہانیاں بھی سنی ہوں گی۔ یہاں تک کہ پاکستان کو دنیا بھر میں دہشت گرد ملک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ باوجود اس کے دونوں ممالک کے لوگ ایک۔دوسرے  کیلئے کیا سوچتے ہیں یہ اہم ہے۔

سوچئے اگر کوئی آپ سے کہے کہ خوب سارا پیسہ ملے گا بس آپ کو پاکستان میں بم پھوڑنا ہوگا تو آپ کیا کہیں گے؟ آپ کا جواب ہاں ہوگا یا نہیں؟

فیس بک پر ان دنوں ایک ویڈیو زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکا اپنے ہاتھ میں روپیوں سے بھرا سوٹ کیس لیکر لوگوں سے پوچھتا ہے کہ 'ہندوستان ہمارا دشمن ملک ہے، کیا آپ وہاں بم پھوڑیں گے'۔ اس کام کے بدلے وہ لوگوں سے جتنا مرضی چاہیں اتنا پیسہ لینے کیلئے کہتا ہے۔ وہ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ دشمن ملک میں بم ہی تو پھوڑنا ہے اور اس کیلئے لانے لے جانے کا خرچہ بھی وہی اٹھائے گا۔


اس پر لوگوں نے ایک۔ایک کرکے منع کردیا۔ حالانکہ بیحد خفیہ طریقے سے شوٹ کرنے کے چکرمیں لوگوں کو بھنک نہیں لگی کہ وہ کیمرے پر ہیں۔ یہاں تک کہ ویڈیو میں ایک شخص پیسے آفر کرنے والے لڑکے کو ہی زبردست لتاڑ لگاتا ہے۔ آپ بھی اس ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں جس طرح کی کشیدگی کا ماحول ہندستان۔پاکستان کے درمیان ہے اس کو لیکر یہ ویڈیو بیحد سکون بھرا لگے گا۔

@Haris Awan نوٹ: نیوز 18 نے اس ویڈیو کو ہیرس اوان کی فیس بک وال سے لیاگیا ہے
ہیرس اوان ایک پاکستانی یوٹیوبر ہیں۔ اس ویڈیو کو کیسے اور کب شوٹ کیا گیا ہے اس کی تصدیق نیوز18 نہیں کرتا ہے۔
First published: Oct 25, 2019 06:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading