پاک مقبوضہ کشمیر نے بڑھائی کشمیر پر بے چین پاک کی بے چینی، لگے 'گو نواز گو' کے نعرے

پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آواز اٹھی ہے۔

Jul 27, 2016 11:19 AM IST | Updated on: Jul 27, 2016 11:21 AM IST
پاک مقبوضہ کشمیر نے بڑھائی کشمیر پر بے چین پاک کی بے چینی، لگے 'گو نواز گو' کے نعرے

نئی دہلی۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی جم کر مخالفت ہو رہی ہے۔ پی او کے میں رہنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ نواز شریف اور زرداری کی پارٹی نے گزشتہ چند دنوں میں وہاں 14 افراد کا قتل کر دیا ہے۔ مظاہرین نے وہاں 'گو نواز گو' کے نعرے لگائے۔

انتخابات کے دوران پاک مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج نے گزشتہ 15-20 دنوں میں بہت سے لوگوں کو زبردستی پکڑا تھا۔ اس کے بعد وہاں 21 جولائی کو میر پور میں 3 لاشیں اور 25 تاریخ کو مظفر آباد سے 2 لاشیں ملیں جو گولیوں سے چھلنی تھیں۔ جو گولیاں ملی ہیں وہ پاکستانی آرمی کی ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور جن لوگوں نے آواز اٹھائی انہیں مار دیا گیا۔

Loading...

بتا دیں کہ پاک پی ایم نواز شریف کی پارٹی نے پاک مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑی انتخابی کامیابی حاصل کی ہے۔ نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ (ن) نے پاک مقبوضہ کشمیر میں 41 میں سے 30 نشستیں جیتی ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کے بعد پی او کے میں ایک پبلک ریلی میں نواز کی پارٹی نے کہا، 'ہمیں بس دن کا انتظار ہے، جب کشمیر پاکستان بن جائے گا۔ ہمیں شہیدوں کو یاد رکھنا ہے۔

 

Loading...