الہ آباد میں جیگوار طیارہ حادثہ کا شکار،دونوں پائلٹ محفوظ

الہ آباد سے ۱۸ کلومیٹر دور نینی میں ہندستانی فضائیہ کا طیارہ جیگوار حادثہ کا شکار ہو گیا۔

Jun 18, 2015 10:56 AM IST | Updated on: Jun 18, 2015 10:56 AM IST
الہ آباد میں جیگوار طیارہ حادثہ کا شکار،دونوں پائلٹ محفوظ

الہ آباد سے ۱۸ کلومیٹر دور نینی میں ہندستانی فضائیہ کا طیارہ جیگوار حادثہ کا شکار ہو گیا۔ طیارہ کے حادثہ کی خبر ملتے ہی ائیرفورس کی راحتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ روزانہ کی طرح اڑان پر نکلا تھا، لیکن شہر کے قریب یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔

حادثہ میں طیارہ کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔حادثہ کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں۔ابھی مزید معلومات کا انتظار ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال جیگوار طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اب تک ملی اطلاع کے مطابق، طیارہ کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔جیگوار نے الہ آباد کے بمہرولی ائیرفورس اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔اڑان بھرنے کے بعد جیگوار حادثہ کا شکار ہو کر کھیت میں گر گیا۔

Loading...

Loading...