உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دولہے نے منڈپ میں رکھ دیCar اور ڈھائی لاکھ روپے کی ڈیمانڈ، دلہن کے والد کرتے رہے منتیں اور پھر...

    دولہے کی کار اور ڈھائی لاکھ کی ڈیمانڈ نہیں ہوئی پوری تو واپس لوٹی بارات۔

    دولہے کی کار اور ڈھائی لاکھ کی ڈیمانڈ نہیں ہوئی پوری تو واپس لوٹی بارات۔

    پلول کیلاش نگر میں جہیز میں گاڑی اور نقدی نہ ملنے کی وجہ سے سوہنا سے پلول تک بارات دولہے کے بغیر واپس چلی گئی۔ ایک طرف جہیز کے نظام کو ختم کرنے کی لاکھ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے باوجود آج بھی جہیز کے عفریت کا ننگا ناچ دیکھنے کو ملتا ہے۔

    • Share this:
      پلوال:ہریانہ کے پلول (Palwal News) کے کیلاش نگر میں جہیز میں آلٹو کار اور نقدی (Groom Demand Alto Car and 3 Lakh Rupees) نہ ملنے پر سوہنا سے پلوال آنے والی بارات (Procession Return Without Bride) دولہے کے بغیر واپس چلا گیا۔ دلہن کے والد کی شکایت پر تھانہ کیمپ پولیس نے دولہے اور اس کے والد کے خلاف جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مار پیٹ کرنے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

      پلول کیلاش نگر میں جہیز میں گاڑی اور نقدی نہ ملنے کی وجہ سے سوہنا سے پلول تک بارات دولہے کے بغیر واپس چلی گئی۔ ایک طرف جہیز کے نظام کو ختم کرنے کی لاکھ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے باوجود آج بھی جہیز کے عفریت کا ننگا ناچ دیکھنے کو ملتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shocking: بہنوئی نے سالی کو 100 فٹ گہرے کنویں میں پھینکا، تڑپتی رہی سانپ بچھووں کے درمیان

      بنا پھیرے لئے لوٹ گئی بارات
      حیرت کی بات یہ ہے کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے سوہنا سے بارات دولہے کے بغیر واپس لوٹ گئی۔ یہی نہیں، جہیز میں گاڑی اور نقدی کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر دولہے کی جانب سے دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ مارپیٹ کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ پلوال کے کیلاش نگر کے رہنے والے شیو سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی سوہنا کے روی داس کالونی کے رہنے والے امیت ولد دھرم پال سے کی تھی۔

      کار اور روپے نہیں ملنے پر کرنے لگے مارپیٹ
      سوہنا سے بارات 12 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس موقع پر دولہے کے والد اور بھائیوں نے جہیز میں ایک آلٹو کار اور ڈھائی لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جسے پورا نہ کرنے پر دولہے کے طرف کے لوگوں نے انہیں مارا پیٹا اور شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات واپس لے گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shocking: چائے کی دکان میں ہوا پیار، زمین بیچ کر گئے ہنی مون، پھر بیوی نے کیا ایسا کام...

      متاثرہ کی شکایت پر کیمپ پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کیمپ اسٹیشن انچارج سریندر سنگھ نے بتایا کہ فی الحال شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے۔ تحقیقات میں جو بھی حقائق پولیس کے ہاتھ لگیں گے اسی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: