ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات: راجیہ سبھا الیکشن سے قبل کانگریس میں بھگدڑ، بی جے پی دھیرے دھیرے بڑھا رہی ہے اپنی طاقت

راجیہ سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس میں ایک بار پھر بھگدڑ دیکھی جارہی ہے۔ گجرات کانگریس کے 7 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد آج دو مزید کانگریس اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • Share this:
گجرات: راجیہ سبھا الیکشن سے قبل کانگریس میں بھگدڑ، بی جے پی دھیرے دھیرے بڑھا رہی ہے اپنی طاقت
راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات میں کانٹے کی ٹکر ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی اور چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا الیکشن (Rajya Sabha election) سے پہلے کانگریس (Congress) میں ایک بار پھر بھگدڑ دیکھی جارہی ہے۔ گجرات کانگریس (Gujarat Congress) کے 7 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد آج دو مزید کانگریس اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرجن اسمبلی حلقہ کے کانگریس اراکین اسمبلی اکشے پٹیل اور جیتو بھائی چودھری نے اپنی مرضی سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجیندر چودھری نے بتایا کہ دونوں ہی اراکین اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔




واضح رہے کہ کانگریس اراکین اسمبلی کے اس طرح سے استعفیٰ کا سیدھا فائدہ اب بی جے پی کو ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ گجرات اسمبلی میں بی جے پی کے پاس 103 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ این سی پی سے ایک اور بی ٹی پی سے دو اراکین اسمبلی کی بھی اسے حمایت حاصل ہے۔ کل ملا کر 106 اراکین اسمبلی بی جے پی کے پاس ہیں۔ وہیں، کانگریس کے پاس 73 اراکین اسمبلی تھے، جن میں سے 7 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس لحاظ سے اب کانگریس کے پاس صرف 66 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک آزاد امیدوار جگنیش میوانی ہیں۔

بی جے پی دھیرے دھیرے بڑھا رہی ہے اپنی طاقت
بی جے پی دھیرے دھیرے بڑھا رہی ہے اپنی طاقت


گجرات میں راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لئے 38 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ ایسے میں دو سیٹ تو اب سیدھے طور پر بی جے پی کی جھولی میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ دراصل، کانگریس کو دو سیٹیں جیتنے کے لئے 76 ووٹوں کی ضرورت ہے جوکہ اس کے لئے اس وقت کے لحاظ سے  بڑے چیلنج سے کم نہیں نظر آ رہا ہے۔ وہیں بی جے پی اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اور کانگریس کے سابق لیڈر نرہر امین کو اپنے تیسرے امیدوار کے طور پر میدان میں بھی اتار چکی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے ابھے بھاردواج اور رمیوا بین بارا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ کانگریس کے امیدوار شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنکی ہیں۔
First published: Jun 04, 2020 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading