کٹھوعہ واقعہ کی سی بی آئی انکوائری کے لئے لال سنگھ کے بعد پنتھرس پارٹی کی کٹھوعہ تک ریلی

جموں : جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مستعفی وزیر چودھری لال سنگھ کے جموں سے کٹھوعہ تک

Apr 19, 2018 04:06 PM IST | Updated on: Apr 19, 2018 04:06 PM IST
کٹھوعہ واقعہ کی سی بی آئی انکوائری کے لئے لال سنگھ کے بعد پنتھرس پارٹی کی کٹھوعہ تک ریلی

علامتی تصویر

جموں : جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مستعفی وزیر چودھری لال سنگھ کے جموں سے کٹھوعہ تک ریلی نکالنے کے دو روز بعد نیشنل پنتھرس پارٹی کی جانب سے بھی کٹھوعہ واقعہ کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کو لیکر جموں سے کٹھوعہ تک ریلی نکالی گئی۔

پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں نکلنے والی اس ریلی کے دوران ایک درجن سے زائد مقامات پر پنتھرس پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کیا گیا اور کٹھوعہ واقعہ کے کیس کو تحقیقات کے لئے سی بی آئی کے حوالے کرنے کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ریلی میں متعدد چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں جن پر کٹھوعہ واقعہ کی سی بی آئی انکوائری سے متعلق بینرس لگے ہوئے تھے۔ ایک گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر بھی نصب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 17 اپریل کو مستعفی وزیر لال سنگھ نے کٹھوعہ کیس کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کو لیکر جموں میں اپنی سرکاری رہائش گاہ سے ضلع کٹھوعہ تک ریلی نکالی تھی اور متعدد مقامات پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا۔ بتادیں کہ کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ کمسن بچی کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل واقعہ کی وجہ سے پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت میں شامل دو بھاجپا وزراء چندر پرکاش گنگا اور چودھری لال سنگھ کو گزشتہ روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا پڑا۔

Loading...

بی جے پی کے اِن دو وزراء نے یکم مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں آصفہ عصمت دری و قتل کیس کے ملزمان کے حق میں ہندو ایکتا منچ کے بینر تلے منعقد ہونے والے ایک جلسہ میں شرکت کرکے سول و پولیس انتظامیہ کے عہدیداروں کو گرفتاریاں عمل میں نہ لانے کی ہدایات دی تھیں۔

کٹھوعہ میں جلسہ سے خطاب کے دوران ان وزراء نے ایک مخصوص کیمونٹی کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ کیس کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے گا۔ تاہم دونوں مستعفی وزراء کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کی طرف سے وہاں جانے کے لئے کہا گیا تھا۔

پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے جمعرات کی صبح یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کٹھوعہ واقعہ کی سچائی صرف سی بی آئی انکوائری سے سامنے آئی گی۔ انہوں نے کہا ’پنتھرس پارٹی جموں سے لیکر کٹھوعہ تک روڑ شو کا انعقاد کررہی ہے۔

Loading...