junior clerk recruitment exam: گجرات میں پیپر لیک ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ جونیئر کلرک کی بھرتی کا امتحان رد کر دیا گیا ہے۔ وڈودرا پولیس کو 15 لوگوں سے کاغذ کی کاپی ملی ہے۔ پولیس نے ان تمام 15 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گجرات میں گورنمنٹ جونیئر کلرک بھرتی کا امتحان آج صبح 11 بجے سے منعقد ہونا تھا۔ ریاست میں جونیئر کلرک کی 1181 آسامیوں کے لیے 9 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ تمام امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں نہ جائیں۔ گرفتار نوجوان سے پولیس اس پیپر کو لیک کرنے کے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
گجرات میں جونیئر کلرک کے امتحان کا پیپر لیک ہونے اور امتحان کے رد ہونے کی وجہ سے امتحان دینے والوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ آنند میں بسوں کے شیشے ٹوڑے گئے، تو داہود اور لوناواڑا میں امتحان دینے والوں نے سڑک بلاک کردی جبکہ امریلی کے ساور کنڈلا میں بھی این ایس یو آئی نے ٹائر جلا کر احتجاج شروع کردیا۔ گجرات اے ٹی ایس پچھلے پیپر لیک کے واقعات سے جڑے لوگوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی۔ وڈودرا سے 15 ملزمان کو کاغذ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے امتحان رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
بجٹ سے پہلے 2دن بینکوں میں رہے گی ہڑتال، جلد ہی مکمل کرلیں یہ کام، SBI کا الرٹگجرات اے ٹی ایس کے ایس پی سنیل جوشی نے بتایا کہ گجرات میں لیک ہونے والا پیپر آندھرا پردیش سے لایا گیا تھا۔ گجرات اے ٹی ایس نے اب تک 15 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیپر لیک ہونے کے تار اڈیشہ اور بہار سے جڑے ہیں۔ نائک نامی شخص کو پکڑا گیا ہے جو اڈیشہ کا رہنے والا ہے۔ گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم اس کے اوپر والے کلیدی سہولت کار کو پکڑنے کے لیے اڈیسہ پہنچ گئی ہے۔
71ہزار نوجوانوں کو ملا روزگار، وزیر اعظم بولے: روزگار میلا ہماری اچھی حکمرانی کی پہچان
ملزمین میں کیتن باروٹ اور شیکھر نام کے دو اور لوگ بھی ہیں۔ جن پر اس سے پہلے بھی کئی دوسرے امتحانات کے پیپر لیک کرنے کا الزام ہے۔ وہ سی بی آئی کی تحقیقات میں بھی ملزم رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ کاغذ تقریباً 15 دن پہلے ملزم کے ہاتھ لگا تھا لیکن پیپر خریدنے والے لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ بعد میں پیپر لیک کرنے والوں کو گجرات اے ٹی ایس نے پیپر خریداروں کے ملنے سے پہلے ہی پکڑ لیا اور پرچہ ان کے حوالے کر دیا گیا۔ گجرات حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود جونیئر کلرک کے عہدوں پر بھرتی کے امتحان کا پیپر لیک ہو گیا۔ جس کی وجہ سے لاکھوں بھرتی امیدواروں کو مایوس ہونا پڑا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔