پاپوا نیو گنی میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال، پی ایم ماراپے نے پاوں چھو کر لیا آشیرواد، دیکھئے ویڈیو

پاپوا نیو گنی میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال، پی ایم ماراپے نے پاوں چھو کر لیا آشیرواد، دیکھئے ویڈیو  (© Provided by News18)

پاپوا نیو گنی میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال، پی ایم ماراپے نے پاوں چھو کر لیا آشیرواد، دیکھئے ویڈیو (© Provided by News18)

PM Modi Receives Warm Welcome in Papua New Guinea: جاپان میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی شام پاپوا نیو گنی پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : جاپان میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی شام پاپوا نیو گنی پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہاں پورٹ موریسبی ہوائی اڈے پر میزبان ملک کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے وزیراعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے سبھی کو چونکا دیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کے پاؤں چھو کر ان سے آشیرواد لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پاپوا نیو گنی کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔

    وزیراعظم مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں انڈو پیسیفک ملک پہنچے۔ وزیراعظم مودی کی آمد پر ہندوستانی قومی ترانہ بجایا گیا اور دونوں وزرائے اعظم احترام میں کھڑے رہے ۔ وزیراعظم مودی کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔


    وزیراعظم مودی کا یہ استقبال اس لئے بھی خاص ہے، کیونکہ اس ملک میں ایک اصول ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد وہاں آنے والے کسی بھی لیڈر کا رسمی استقبال نہیں کیا جاتا ہے، لیکن وزیراعظم مودی کے پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھئے: آرٹیکل 370 کے بحال ہونے تک الیکشن نہیں لڑوں گی ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بڑا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: بی جے پی لیڈر نے مسلم نوجوان سے اپنی بیٹی کی شادی کی رد! کارڈ دیکھتے ہی مچ گیا تھا ہنگامہ


    وزیر اعظم مودی وہ پہلے شخص ہیں، جن کے لئے اس ملک نے اپنی پرانی روایت کو توڑا ہے۔ پی این جی میں وزیراعظم مودی کے استقبال کیلئے ہوائی اڈے کے باہر روایتی لوک رقص بھی کیا گیا۔



    اپنے پاپوا نیو گنی کے دورے کے دوران وزیراعظم مودی پیر کو فورم فار انڈیا ۔ پیسیفک آئی لینڈس کوآپریشن کے تیسرے سربراہی اجلاس کی شریک صدارت کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم مودی کے پاپوا نیو گنی کے ہم منصب جیمز ماراپے بھی وہاں موجود ہوں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: