ممبئی: ممبئی (Mumbai) کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ (Param Bir Singh) نے بامبے ہائی کورٹ (High Court) میں عرضی دائرکی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو ہائی کورٹ میں اپنے تبادلے کو چیلنج کیا ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی تھی۔ پرمبیر سنگھ نے اس دوران مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ (Anil Deshmukh) کے خلاف سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ، عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی جانچ کے مطالبے سے متعلق داخل کی گئی عرضی پر سماعت سے انکار کردیا تھا۔
پرمبیر سنگھ نے جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ جانے کی آزادی دی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ معاملہ ’بے حد سنگین‘ ہے، لیکن پرمبیر سنگھ کو پہلے بامبے ہائی کورٹ کے پاس جانا چاہئے تھا۔ ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کا کہنا ہے کہ اگر ممبئی کے سابق پولیس کمشنر کے الزامات پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جانچ کا حکم دیتے ہیں، تو وہ اس کا استقبال کریں گے۔

پرمبیر سنگھ نے اس دوران مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔
انل دیشمکھ نے ٹوئٹ کیا ’میں نے جناب وزیر اعلیٰ سے میرے خلاف پرمبیر سنگھ کے الزامات پر جانچ کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر وزیراعلیٰ جانچ کے حکم دیتے ہیں، تو میں اس کا استقبال کروں گا‘۔ پرمبیر سنگھ نے گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ ٹھاکرے کو خط لکھ کر انل دیشمکھ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے۔ 8 صفحات کو اس خط میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انل دیشمکھ بدعنوانی میں شامل ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ الزامات ایسے وقت میں عائد کئے گئے تھے، جب ایک دن پہلے انل دیشمکھ نے کہا تھا کہ پرمبیرسنگھ کو ممبئی پولیس کمشنر کے طور پر باہر کردیا ہے، تاکہ واجے معاملے کی جانچ بغیر رکاوٹ کے ہوسکے۔ حالانکہ، اب تک انل دیشمکھ نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ سابق پولیس کمشنر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔