ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پریکشا پر چرچا 2020 : وزیر اعظم مودی پیر کو طلبہ اور اساتذہ سے کریں گے گفتگو ، امتحان کے دباو سے نمٹنے کا دیں گے ٹپس

وزیر اعظم مودی کے پریکشا پر چرچا پروگرام کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔ پروگرام کا انعقاد تال کٹورا سٹیڈیم میں گیارہ بجے سے ہوگا ۔

  • Share this:
پریکشا پر چرچا 2020 : وزیر اعظم مودی پیر کو طلبہ اور اساتذہ سے کریں گے گفتگو ، امتحان کے دباو سے نمٹنے کا دیں گے ٹپس
وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔

وزیراعظم نریندرمودی پیر کو امتحانات کے سلسلے میں طلبہ میں تناؤ کو دور کرنے کے مقصد سے پریکشا پر چرچا 2020 کے دوران طلبہ ، ٹیچروں اور سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کرکے ٹپس دیں گے۔  اس پروگرام کا انعقاد تال کٹورا سٹیڈیم میں گیارہ بجے سے ہوگا ۔ اس دوران وزیراعظم منتخبہ طلبہ و طالبات کے سوالوں کا جواب دیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے تاکہ ان کے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔


ادھر طلبہ و طالبات ، ٹیچروں اور والدین میں اس پروگرام کے سلسلے میں نہ صرف دلچسپی اور جوش دیکھا جارہا ہے ، بلکہ انہیں وزیر اعظم مودی سے کچھ ایسے مشورے (ٹپس) ملنے کی بھی امید ہے ، جس سے وہ ہلکے پھلکے ماحول میں امتحان دے سکیں گے اور اس کے بہتر نتیجہ بھی اخذ ہوں گے ۔


قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی کے پریکشا پر چرچا پروگرام کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے پہلی مرتبہ فروری 2018 اور دوسری مرتبہ جنوری 2019 میں پریکشا پر چرچا  میں

حصہ لیا تھا ۔ یہ دونوں پروگرام دہلی میں ہوئے تھے ۔


اس طرح کیا گیا طلبہ کا انتخاب

مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے مائی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر نویں جماعت سے بارہویں تک کہ طلبہ کیلئے ایک مختصر مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کیا تھا ۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے دو دسمبر سے مائی گو ڈاٹ ان ویب سائٹ پر آن لائن فارم بھرے گئے تھے ۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 23 دسمبر 2019 تھی ۔ طلبہ کو پانچ موضوعات دئے گئے تھے ، جس میں کسی ایک موضوع پر زیادہ سے زیادہ 1500 حروف پر مشتمل مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: Jan 19, 2020 07:31 PM IST