ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پریکشا پر چرچا 2020 پروگرام کو لے کر طلبہ اور اساتذہ میں کافی جوش و خروش

پروگرام کو لے کر طلبہ و طالبات ، ٹیچروں اور والدین میں نہ صرف کافی دلچسپی اور جوش دیکھا جارہا ہے ، بلکہ انہیں وزیر اعظم مودی سے کچھ ایسے مشورے ملنے کی بھی امید ہے ، جس سے وہ ہلکے پھلکے ماحول میں امتحان دے سکیں گے ۔

  • Share this:
پریکشا پر چرچا 2020 پروگرام کو  لے کر طلبہ اور اساتذہ میں کافی جوش و خروش
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی پریکشا پر چرچا 2020 پروگرام کے تحت پیر کو طلبہ ، اساتذہ اور سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کرکے انہیں امتحانات کے دبابو سے باہر نکلنے کیلئے ٹپس دیں گے۔ اس پروگرام کو لے کر طلبہ و طالبات ، ٹیچروں اور والدین میں نہ صرف کافی دلچسپی اور جوش دیکھا جارہا ہے ، بلکہ انہیں وزیر اعظم مودی سے کچھ ایسے مشورے (ٹپس) ملنے کی بھی امید ہے ، جس سے وہ ہلکے پھلکے ماحول میں امتحان دے سکیں گے ۔



قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کا 20 جنوری کو گیارہ بجے نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں انعقاد ہوگا ۔ پریکشا پر چرچا کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔ اس پہل کا وزیر اعظم مودی نے 16 فروری 2018 کو آغاز کیا تھا ۔


مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے مائی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر نویں جماعت سے بارہویں تک کہ طلبہ کیلئے ایک مختصر مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کیا تھا ۔ تین لاکھ سے زیادہ طلبہ نے اس مقابلہ کیلئے رجسٹریشن کرایا تھا ، جس میں سے 2.6 لاکھ طلبہ نے مقابلہ میں شرکت کی ۔ ملک بھر سے تقریبا دو ہزار طلبہ کو پریکشا پر چرچا 2020 کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔


اس شو کو ریڈیو کے ساتھ ٹیلیویژن بھی نشرکیا جائے گا۔ یہ پروگرام یوٹیوب ، فیس بک لائیو اور دیگر ویب کاسٹنگ میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ وزارت برائے انسانی فروغ وسائل نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ساڑھے 8 کروڑ سے زیادہ طلبا مودی پریکشا پر چرچہ 2020 پروگرام کا مشاہدہ کریں گے۔
First published: Jan 19, 2020 07:40 PM IST