ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پریکشا پہ چرچا 2020: جانیں پروگرام میں شریک ہونے والے طلبہ کا کیسے کیا گیا انتخاب

مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے مائی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر نویں جماعت سے بارہویں تک کہ طلبہ کیلئے ایک مختصر مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کیا تھا ۔

  • Share this:
پریکشا پہ چرچا 2020: جانیں پروگرام میں شریک ہونے والے طلبہ کا کیسے کیا گیا انتخاب
پریکشا پر چرچا کے گزشتہ پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام پریکشا پہ چرچا 2020 کا 20 جنوری کو گیارہ بجے نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں انعقاد ہوگا ۔ پریکشا پہچرچا کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔ اس پروگرام میں طلبہ اور اساتذہ بھی شرکت کریں گے اور امتحان کے دباو سے باہر نکلنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ خیال رہے کہ اس پہل کا وزیر اعظم مودی نے 16 فروری 2018 کو آغاز کیا تھا ۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم مودی نے طلبہ سے امتحانات کی تیاری کو لے کر دباو نہ لینے کی اپیل کی تھی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پریکشا پر چرچا پروگرام میں شریک ہونے والے طلبہ کے انتخاب کیلئے ایک مقابلہ کا بھی اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ امتحانات قریب آرہے ہیں اور پریکشا پر چرچا بھی ہوگی ۔ آئیے امتحانات کو دباو سے آزاد بنانے کیلئے ہم سبھی مل کر کام کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم مودی نے نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک کہ طلبہ کیلئے ایک انوکھے مقابلہ کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ پریکشا پر چرچا 2020 میں شریک ہوں گے ۔


اس طرح کیا گیا طلبہ کا انتخاب


مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے مائی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر نویں جماعت سے بارہویں تک کہ طلبہ کیلئے ایک مختصر مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کیا تھا ۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے دو دسمبر سے مائی گو ڈاٹ ان ویب سائٹ پر آن لائن فارم بھرے گئے تھے ۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 23 دسمبر 2019 تھی ۔ طلبہ کو پانچ موضوعات دئے گئے تھے ، جس میں کسی ایک موضوع پر زیادہ سے زیادہ 1500 حروف پر مشتمل مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ۔

شکریہ ادا کرنا بہترین عمل : اس موضوع کے تحت طلبہ سے ان لوگوں کے اوپر مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ، جن میں بارے میں وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ان کے تعلیمی سفر میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ کیوں شکرگزار ہیں ، اس پر بھی روشنی ڈالنے کیلئے کہا گیا تھا ۔

آپ کا مستقبل آپ کی خواہشات پر منحصر : طلبہ کے اہداف اور کیریئر کی خواہشات پر مضمون ۔

ایگزامننگ ایگزام : طلبہ سے موجودہ امتحان نظام پر اپنی رائے ظاہر کرنے اور اس کو بہتر بنانے کیلئے مشورے دینے کیلئے کہا گیا تھا ۔

ہمارے فرائض ، آپ کی ذمہ داری : شہریوں کے فرائض اور ایک شخص کیسے سبھی کو مزید ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دے سکتا ہے ۔

توازن سود مند ہے : نصابی تعلیم سے الگ طلبہ اپنی سرگرمیوں کا کیسے توازن رکھ سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ تین لاکھ سے زیادہ طلبہ نے اس مقابلہ کیلئے رجسٹریشن کرایا تھا ، جس میں سے 2.6 لاکھ طلبہ نے مقابلہ میں شرکت کی ۔ ملک بھر سے تقریبا دو ہزار طلبہ کو پریکشا پر چرچا 2020 کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔
First published: Jan 18, 2020 08:23 AM IST