உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pariksha Pe Charcha 2022: وزیر اعظم مودی نے طلبہ سے امتحان کا جشن منانے کی اپیل کی ، یکم اپریل کو ہوگا انعقاد

    Pariksha Pe Charcha 2022: وزیر اعظم مودی نے طلبہ سے امتحان کا جشن منانے کی اپیل کی ، یکم اپریل کو ہوگا انعقاد

    Pariksha Pe Charcha 2022: وزیر اعظم مودی نے طلبہ سے امتحان کا جشن منانے کی اپیل کی ، یکم اپریل کو ہوگا انعقاد

    Pariksha Pe Charcha 2022: وزیر اعظم نریندر مودی یکم اپریل کو 'پریکشا پہ چرچا' ( پی پی سی) کے دوران طلبہ اور والدین سے گفتگو کریں گے ۔ اس کیلئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور وزیر اعظم مودی نے پروگرام میں امتحان کا جشن منانے کی اپیل کی ہے ۔

    • Share this:
      Pariksha Pe Charcha 2022: وزیر اعظم نریندر مودی یکم اپریل کو 'پریکشا پہ چرچا' ( پی پی سی) کے دوران طلبہ اور والدین سے گفتگو کریں گے ۔ اس کیلئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور وزیر اعظم مودی نے پروگرام میں امتحان کا جشن منانے کی اپیل کی ہے ۔ نیز وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام کیلئے تجاویز دینے والوں کی تعریف کی ہے اور شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس پروگرام کا انعقاد یکم اپریل کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔ بتادیں کہ 'پریکشا پہ چرچا' کے دوران وزیر اعظم مودی طلبہ سے گفتگو کرتے ہیں ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور وزارت تعلیم پچھلے چار سالوں سے اس کا اہتمام کر رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: TSPSC GROUP-I MAINS EXAM: مینز امتحان میں مہارت حاصل کرنے کا کیا ہے طریقہ؟


      اسکول اور کالج کے طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کے اس گفتگو پروگرام کا پہلا ایڈیشن تال کٹورہ اسٹیدیم میں 16 فروری 2018 کو منعقد کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد پی پی سی کے دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کا انعقاد نئی دہلی میں ایک انٹریکٹیو 'ٹاون ہال' کی شکل میں ہوا تھا ۔ جبکہ چوتھا ایڈیشن گزشتہ سال سات اپریل کو آن لائن منعقد کیا گیا تھا ۔ وہیں اس سال 'پریکشا پہ چرچا' پروگرام کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد یکم اپریل کو تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Jobs in Telangana: گروپ I پریلیمنری امتحان کی کیسے کریں تیاری، جانیے مکمل تفصیلات


      مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی طلبہ کو امتحان کی کشیدگی سے آزادی کے طریقے بتائیں گے ۔ پردھان نے ٹویٹ کیا کہ ہر نوجوان جس گفتگو کا انتظار کررہا ہے وہ یکم اپریل 2022 کو ہوگی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ذہنی کشیدگی کو کم کرنے اور امتحان میں کامیاب ہونے کے طریقے جانئے اور صلاح لیجئے ۔ ایگزام واریئرس ، ماں باپ اور ٹیچرس پی پی سی 2022 کیلئے تیار ہوجائیے ۔

      وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پریکشا پہ چرچا ہلکی پھلکی گفتگو ہوتی ہے اور یہ ہم سبھی کو امتحانات ، پڑھائی ، زندگی اور دیگر موضوعات سے وابستہ مختلف پہلووں پر بات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: