'کچھ لوگوں کی تقریر پر حامی اچھل رہے تھے....' پارلیمنٹ میں وزیراعظم مودی کا کانگریس پر جوابی حملہ
'کچھ لوگوں کی تقریر پر حامی اچھل رہے تھے....' پارلیمنٹ میں وزیراعظم مودی کا کانگریس پر جوابی حملہ (ANI)
PM Modi Lok Sabha Speech: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوک سبھا میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پر بھی جوابی حملہ کیا۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوک سبھا میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پر بھی جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بحث میں سبھی نے اپنے اپنے اعداد و شمار اور دلائل دئے۔ اپنی دلچسپی، رجحان اور فطرت کے مطابق اپنی بات رکھی۔ جب ہم ان باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں یہ بھی آتا ہے کہ کس کی کتنی صلاحیت، قابلیت اور ارادہ ہے۔ ملک ان سبھی کا جائزہ لیتا ہے ۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایوان میں ہر کسی کو اپنی دلچسپی اور جھکاؤ کے مطابق رائے پیش کرنی چاہئے۔ اس کو سننے پر معلوم ہوتا ہے کہ کس کو کتنی سمجھ ہے اور کس کا کیا ارادہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مجھے صدر کے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس مرتبہ میں شکریہ کے ساتھ صدر جمہوریہ کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اپنی بصیرت انگیز تقریر میں صدر نے ہم سب اور کروڑوں ہم وطنوں کی رہنمائی کی ہے۔ راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کل کچھ لوگوں کی تقریر کے بعد ان کے حامی اچھل رہے تھے۔ پورا ایکو سسٹم اچھل رہا تھا۔ ایسے لوگوں کے لئے کہا گیا ہے کہ 'یہ کہہ کہہ کر ہم دل کو بہلا رہے ہیں، وہ اب چل چکے ہیں ، وہ اب آرہے ہیں '۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے لیڈر، صدر جمہوریہ کی توہین بھی کررہے تھے ۔ ہمارے قبائلی سماج کیلئے ان کی سوچ کیا ہے، ان کے اندر نفرت کا احساس اب کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی صدر کے خطاب کے کچھ جملوں کا حوالہ دیا اور یہ بھی کہا کہ صدر کے خطاب پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس پر کسی نے تنقید تک نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کسی نے مخالفت نہیں کی، سب نے قبول کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسے پورے ایوان کی منظوری ملی ہے۔ اراکین نے اپنی سوچ کے مطابق اپنی بات رکھی۔ اس سے ان کی فہم اور ارادے کا بھی پتہ چلا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔