نئی دہلی: کسان بل (Farms Bill 2020) کو لے کر راجیہ سبھا (Rajya Sabha) میں ہنگامہ کرنے پر 8 اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن (Derek O Brien) بھی شامل ہیں۔ ان اراکین پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لئے معطل کیا گیا تھا، لیکن معطل ہونے کے بعد بھی یہ ایوان میں بیٹھے رہے اور ہنگامہ کر رہے تھے، لہٰذا چیئرمین نے بعد میں ان سبھی اراکین پارلیمنٹ کو پورے مانسون سیشن کے لئے معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں ڈیریک اوبرائن، سنجے سنگھ، رپون بورا، نظیر حسین، کے کے راگیش، اے کریم، راجیو ساٹو، ڈولا سین شامل ہیں۔ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے ان کی شکایت کی تھی، جس کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ان اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی۔
اتوار کو ایوان میں ہوئے سانحۃ پر چیئرمین وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ راجیہ سبھا کے لئے سب سے خراب دن تھا۔ کچھ اراکین پارلیمنٹ نے پیپر پھینکا، مائیک کو توڑ دیا۔ رول بک کو پھینکا گیا۔ اس حادثہ سے میں بے حد مایوس ہوں۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کو دھمکی دی گئی۔ ان پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا۔
راجیہ سبھا چیئرمین وینکیا نائیڈو نے مزید کہا- ’پارلیمنٹ کا یہ برتاو انہتائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ میں اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیتا ہوں، برائے مہربائی خود احتسابی کیجئے’۔
راجیہ سبھا میں کیا ہنگامہ ہوا تھادراصل راجیہ سبھا میں اتوار کو دو اہم کسان بلوں کو حکومت نے زبردست ہنگامے کے دوران پاس کروا لیا۔ اس دوران ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی سیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے وہیل میں آکر ہنگامہ کیا۔ کچھ اراکین پارلیمنٹ نے ڈپٹی چیئرمین کی چیئر کے سامنے پہنچ کر بل کا کاپیاں پھاڑ دیں اور ڈپٹی چیئرمین کے مائیک کو بھی پکڑ کر اسے اکھاڑنے کی کوشش کی۔ ان سب کی ویڈیو ریکارڈنگ وزارت پارلیمانی امور کے پاس ہے۔ آج راجیہ سبھا میں تیسرا کسان بل رکھا جائے گا۔
کون سے بل پر ہوا ہنگامہ؟اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کے درمیان ایوان بالا نے اتوار کو زرعی پیداوار تجارت اور تجارت (فروغ اور سہولت) بل 2020 اور زرعی خدمات بل -2020 پر کاشتکاروں (اختیار اور تحفظ) قیمت کی ضمانت کا معاہدہ 2020 کو منظوری دے دی۔ لوک سبھا میں ان دونوں بلوں کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔