نئی دہلی: کورونا وبا (Covid-19) کے مد نظر اس بار پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس (Winter Session) ملتوی کردیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، سرمائی اجلاس کو آئندہ مانسون سیشن (Monsoon Session) کے ساتھ ہی انضمام (Merge) کردیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ قدم دہلی میں کورونا وبا کے دوبارہ بہت تیزی کے ساتھ ہوتے پھیلاو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر ماہ میں پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اپنے مقررہ وقت سے تقریباً 8 دن پہلے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگیا تھا۔ مختصر مدت ہونے کے باجود پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیشن کے دوران 25 بل کو منظور کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں ہنگامے کے سبب 8 اپوزیشن اراکین کو اتوار کو خصوصی سیشن کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ایوانوں میں مسلسل 10 دنوں تک کام کیا گیا۔
23 گھنٹے زیادہ چلی کارروائی14 ستمبر سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا کی 10 میٹنگیں بغیر تعطیل کے ہوئیں، جن میں کل 37 گھنٹے کے مقابلے 60 گھنٹے کی کارروائی ہوئی۔ اس طرح ایوان کی کارروائی مقررہ وقت سے 23 گھنٹے زیادہ چلی۔ سیشن میں 68 فیصد وقت قانون سازی کے کاموں میں اور بقیہ 32 فیصد میں غیر قانون سازی کا کام کیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔