وزیراعظم مودی نے یاد کیا 90 کی دہائی کا کشمیر، کہا: لال چوک پر دھمکی ملی تھی، جس نے ماں کا دودھ پیا ہو....
وزیراعظم مودی نے یاد کا 90 کی دہائی کا کشمیر، کہا: لال چوک پر دھمکی ملی تھی، جس نے ماں کا دودھ پیا ہو....
PM Narendra Modi News: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ جو لوگ حال ہی میں لال چوک پر ترنگا لہرا کر آئے ہیں، انہوں نے دیکھا ہوگا کہ آج آپ بغیر کسی رکاوٹ کے کیسے گھوم سکتے ہیں۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ جو لوگ حال ہی میں لال چوک پر ترنگا لہرا کر آئے ہیں، انہوں نے دیکھا ہوگا کہ آج آپ بغیر کسی رکاوٹ کے کیسے گھوم سکتے ہیں۔ 90 کی دہائی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھی گیا تھا۔ لال چوک پر جھنڈا لہرانے کا عزم لے کر نکلا تھا تب دہشت گردوں نے احتجاج میں پوسٹر لگا دئے تھے۔ تب ہم نے کہا تھا کہ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ کس نے اپنی ماں کا دودھ پیا ہے جو ہمیں روکے گا۔ ہم بلٹ پروف جیکٹس کے بغیر آئیں گے اور ترنگا لہرائیں گے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ تب کسی نے کہا تھا کہ یوم جمہوریہ پر جب پرچم لہرایا جاتا ہے تب ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے، سلامی دی جاتی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ جب ہم ترنگا لہرا رہے ہیں تو دشمن کا بارود بھی ہمیں سلامی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترنگے کو امن کیلئے خطرہ قرار دیتے تھے، وہ آج ترنگا یاترا میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔ آج سری نگر میں سنیما ہال چل رہے ہیں اور ہاؤس فل چل رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا نام لئے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اقتدار کا خواب دیکھنے والے مایوسی میں ڈوبے لوگوں کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ جو کل یہاں بیٹھا کرتے تھے، آج وہ وہاں جا کر بھی ناکام ہوئے اور ملک تیزی سے آگے بڑھتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک دفاعی شعبے میں بھی برآمدات کر رہا ہے۔ آج ملک میں 109 ایک یونیکارن بن چکے ہیں۔ کاکا ہاتھرسی کو کوٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کی جیسی سوچ ہوگی، اسے ویسا ہی نظر آئے گا ۔ کچھ لوگ مایوس ہیں، یہ مایوسی بھی ایسے نہیں آئی ۔ ایک تو عوام کا حکم ، بار بار حکم ۔
انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے معیشت خستہ ہوگئی، مہنگائی دوہرے ہندسہ میں رہی، کچھ اچھا ہوتا تو مایوسی اور ابھر کر سامنے آجاتی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔