اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Parliament Session: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا امکان، گرم ماحول کے درمیان 26 بل پیش کرے گی مودی حکومت

    Parliament Winter session: سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسانوں کے لئے ایم ایس پی اور بجلی کے بل پر بحث ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کووڈ-19 سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کا بھی مدعا اٹھا سکتی ہے۔ اپوزیشن متحد ہوکر پارلیمنٹ سیشن کے پہلے دن ہی حکومت کو گھیرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پیگاسس، سرحد پر چین کی جارحیت اور پٹرول - ڈیژل کی سمیت ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پیر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس (Winter session of Parliament) شروع ہونے جا رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سیشن کے پہلے دن ہی پارلیمنٹ میں گرم ماحول دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ سرمائی اجلاس سے پہلے اتوار کو ہوئی کل جماعتی میٹنگ (All Party Meeting) میں بھی کشیدہ ماحول دیکھنے کو ملا۔ میٹنگ سے عام آدمی پارٹی نے واک آوٹ کیا اور وزیر اعظم مودی  (PM Narendra Modi) کی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کی اپوزیشن نے تنقید بھی کی۔

      کسانوں سے متعلق موضوع ہوگا اہم

      سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسانوں کے لئے ایم ایس پی اور بجلی کے بل پر بحث ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کووڈ-19 سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کا بھی مدعا اٹھا سکتی ہے۔ اپوزیشن متحد ہوکر پارلیمنٹ سیشن کے پہلے دن ہی حکومت کو گھیرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پیگاسس، سرحد پر چین کی جارحیت اور پٹرول - ڈیژل کی سمیت ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔

      واضح رہے کہ حکومت نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ سرمائی اجلاس کے پہلے دن ہی متنازعہ تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ برسراقتدار جماعت بی جے پی اور اہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کرکے سیشن کے پہلے دن ہی ایوان میں موجود رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔ سرمائی اجلاس کو لے کر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن میگھوال نے کہا ہے کہ حکومت اس سیزن میں کسی بھی موضوع پر بحث کرنے کے لئے تیار ہے، لیکن بحث پوری طرح سے مثبت ہونی چاہئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پرالی جلانا اب جرم نہیں! مرکزی حکومت نے کسانوں کا ایک اور مطالبہ کیا تسلیم، وزیر زراعت نے کیا اعلان

      ہمیں اپوزیشن سے تعاون کی امید

      ارجن میگھوال نے کہا، ‘حکومت اپوزیشن کے موضوعات پر ضوابط کے تحت بحث کرنے کو تیار ہے۔ ہم اپوزیشن سے تعاون کی امید کرتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپوزیشن سے گزارش ہے کہ اقتصادی سدھار اور کئی اہم موضوعات پر ضوابط سے متعلق اہم بلوں پر بحث کریں اور انہیں منظور کرانے میں تعاون دیں۔

      واضح رہے کہ کووڈ-19 گائڈ لائنس کے ساتھ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 23 دسمبر تک چلے گا، جس میں کل 20 میٹنگیں ہوں گی۔ اس میٹنگ کے دوران کرپٹو کرنسی ریگولیشن، ڈیٹا پروٹیکشن بل، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی مدت بڑھانے سمیت کل 26 بل پیش ہونے کا امکان ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: