میں نے اپنے مذہب کی حفاظت کے لئے گوری لنکیش کا قتل کیا: پرشورام واگھرے

کنڈ صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ میں خصوصی انکشاف ٹیم (آیی آئی ٹی) نے پرشورام واگھمارے کو گروتار کیا ہے۔

Jun 16, 2018 01:17 PM IST | Updated on: Jun 16, 2018 01:30 PM IST
میں نے اپنے مذہب کی حفاظت کے لئے گوری لنکیش کا قتل کیا: پرشورام واگھرے

سینئر صحافی گوری لنکیش

کنڈ صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ میں خصوصی انکشاف ٹیم (آیس آئی ٹی) نے پرشورام واگھمارے کو گرفتار کیا ہے۔ اس ہفتہ کے شروعاتی دنوں میں ایس آیس آئی ٹی نے ملزم واکھمارے کو شمالی کرناٹکہ کے وجے پورا ضلع سے گرفتار کیا۔ ایس آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ میں واگھمارے نے لنکیش کے قتل کی بات قبول کی ہے۔ملزم نے انکشاف ٹیم کو بتایا ک قتل سے قبل یہ پتہ نہیں تھا کہ وہ کسے مار رہا ہے۔

قبل غور ہے کہ 5 ستمبر 2017 کے روز گوری لنکیش کا قتل بنگلور کے پاش علاقہ آرآر نگر میں واقع ان کے گھر کے باہر کیا گیا تھا۔ حملہ میں ان پر 4 لوگیاں داغی گئی ،ڈجس میں موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی تھی۔

Loading...

آیس آئی ٹی کے زرایعہ نے ہفتہ کے روز ٹائمس آف انڈیا کو واگھمارے کی قبول کی کچھ باتیں بتائی۔ پوچھ گچھ کے درمیان واگھمارے نے کہا ’’ مئی 2017 میں مجھ سے کہا گیا کہ اپنے مذہب کی حفاظت کرنے کے لئے ہمیں کسی کو مارنا ہے۔ میں بھی متفق ہو گیا۔ تب تک مجھے پتہ نہیں تھا کہ کسے مارنا ہے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے کسی خاتون کو نہیں مارنا چاہئے تھا‘‘۔

دوسری جانب دی ہندو نے واگھمارے کو شری رام سینے تنظیم کا کارکن بتایا کہ ۔ اخبار میں اپنی رپورٹ کے مطابق لنکیش قتل کوتقریباََحل ہو جانے کی کگار پر ہے۔ اخبار نے واگھمارے کے بارے میں لکھا ہے ، واگھمارے شری رام سینے کا کارکن ہے جو کرناٹک مہاراشٹرا سرحد پر کے نگر سنڈلی ضلع وجے پورا کا رہنے والا ہے۔

 

Loading...