اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مسلمانوں کی پسماندگی اور غربت کو دور کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت: ایس فیاض الدین

    مسلمانوں کی پسماندگی اور غربت کو دور کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے مخلصانہ کوشسوں کی ضرورت: ایس فیاض الدین

    مسلمانوں کی پسماندگی اور غربت کو دور کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے مخلصانہ کوشسوں کی ضرورت: ایس فیاض الدین

    کانفرنس میں دہلی، اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب اور تلنگانہ سمیت ملک بھر سے علماء، دانشور، ماہرین تعلیم وغیرہ نے شرکت کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مسلمان معاشی طور پر انتہائی پسماندہ ہیں اور ان کی پسماندگی اور غربت کو دور کرنے اور انہیں با اختیار بنانے ، ترقی سے ہم کنار کرنے اور انہیں مضبوط مقام دلانے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ ان خیال کا اظہار پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل کی جانب سے مسلمانوں کی سیاسی ، تعلیمی، فلاحی شعور اور بیداری پر ایک قومی کنونشن میں مقررین نے کیا ۔ کانفرنس میں دہلی، اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب اور تلنگانہ سمیت ملک بھر سے علماء، دانشور، ماہرین تعلیم وغیرہ نے شرکت کی۔

      بتادیں کہ مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی، سیاسی، سماجی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اتوار کو ایک نئی تنظیم وجود میں آئی ہے۔ اس تنظیم کا نام پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل رکھا گیا ہے۔ اس کے صدر حیدرآباد کے معروف سماجی کارکن سید فیاض الدین ہیں۔ جبکہ ایم اے ستار تنظیم کے جنرل سکریٹری ہوں گے ۔ اسی تنظیم کے بینر تلے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک قومی کنوینشن کا انعقاد کیا گیا ۔

      کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ قومی کنونشن کی ایک تصویر ۔


      اس موقع پر کونسل کے قومی صدر ایس فیاض الدین نے تنظیم کے اغزاض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم پسماندہ مسلمانوں میں حب الوطنی کو مزید بڑھانے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرے گی ۔ نیز انہوں نے افواہوں اور غیر ضروری نعروں سے دور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر ایئرنیس آف انڈیا کونسل قوم و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے پورے اخلاص کے ساتھ کام کرے گی ۔

      یہ بھی پڑھئے: CAA معاملے پر اب 6 دسمبر کو ہوگی سماعت، مرکزی حکومت کو SC نے جواب داخل کرنے کا دیا وقت


      یہ بھی پڑھئے: ٹویٹر اکاؤنٹ ویریفیکیشن کیلئے ہر ماہ ادا کرنے ہونگے 20 ڈالرز! 7 نومبر کی ڈیڈ لائن طئے


      سید فیاض الدین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد میں پسماندہ پسماندہ مسلمانوں کی بات کی تھی اور ان سے ان کی ترقی اور ترقی کے بارے میں سوچنے کی اپیل کی تھی۔ ہم نے اپنے کچھ ساتھیوں کی مشاورت سے وزیر اعظم کی بات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے ایک تنظیم بنا کر مسلمانوں کی سماجی، معاشی، تعلیمی اور سیاسی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے محنت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

      قومی کنونش میں موجود بیشتر مقررین کے ذریعے مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے تعلیم کو ہتھیار بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ سیاسی سطح پر مسلمانوں میں افہام و تفہیم پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: