Indigo کی ڈیبروگڑھ-دلی فلائٹ میں پرواز کے دوران مسافر کے فون میں لگی آگ، عملہ کے ارکان نے بروقت سنبھالی صورتحال
ڈیبرو گڑھ سے دہلی آرہی تھی جب عملے کے ایک رکن نے مسافر کے فون سے چنگاریاں اور دھواں نکلتے دیکھا۔ اس کے بعد کیبن کریو کے ارکان نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
ڈیبرو گڑھ سے دہلی آرہی تھی جب عملے کے ایک رکن نے مسافر کے فون سے چنگاریاں اور دھواں نکلتے دیکھا۔ اس کے بعد کیبن کریو کے ارکان نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
نئی دہلی: جمعرات کو انڈیگو ایئر لائنز کی ڈیبرو گڑھ سے دہلی پرواز کے دوران ایک مسافر کے موبائل میں آگ لگ گئی۔ ہوائی جہاز کے عملے (کیبن کریو) نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے عہدیداروں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی مسافر یا عملے کے رکن کو چوٹ نہیں آئی۔
کیبن کریو نے ہوشیاری سے لیا کام حکام نے بتایا کہ فلائٹ 6E 2037 ڈیبرو گڑھ سے دہلی آرہی تھی جب عملے کے ایک رکن نے مسافر کے فون سے چنگاریاں اور دھواں نکلتے دیکھا۔ اس کے بعد کیبن کریو کے ارکان نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ جمعرات کو تقریباً 12.45 بجے دہلی ہوائی اڈے پر بحفاظت اترا۔
بیٹری کی وجہ سے آگ لگنے کا اندیشہ IndiGo نے ایک بیان میں کہا، ’ڈیبرو گڑھ سے دہلی جانے والی پرواز 6E 2037 میں موبائل ڈیوائس کی بیٹری غیر معمولی طور پر گرم ہو گئی۔ تربیت یافتہ عملے کے ارکان نے صورتحال کو سنبھالا۔ کسی مسافر یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔