مسافر نے کیا فلائٹ کی ری شیڈولنگ کی درخواست، وستارا نے مانگی شمشان گھاٹ کی رسید، جانیے پھر کیا ہوا

مسافر نے کیا فلائٹ کی ری شیڈولنگ کی درخواست، وستارا نے مانگی شمشان گھاٹ کی رسید، جانیے پھر کیا ہوا

مسافر نے کیا فلائٹ کی ری شیڈولنگ کی درخواست، وستارا نے مانگی شمشان گھاٹ کی رسید، جانیے پھر کیا ہوا

شمشان کی رسید کا مطالبہ کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر دیگر یوزرس کا ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ کئی لوگوں نے نہ صرف ایئرلائن کے کاموں کو بھیانک قرار دیا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    وستارا ایئرلائنس کو لے کر ایک خبر نے لوگوں کو حیرانی میں ڈال دیا ہے۔ فلائٹ کو ایمرجنسی میں ری شیڈیول کرنے کو لے کر ایئرلائنس نے صارف سے ایسی چیز مانگی، جس کا نام سن کر وہ چونک گیا۔ وستارا نے مسافر سے اور کچھ نہیں بلکہ شمشان گھاٹ کی رسید مانگ لی تھی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد لوگ وستارا ایئرلائنس کے خلاف سوشل میڈیا پر جم کر بھڑاس نکال رہے ہیں۔ معاملہ طول پکڑا تو وستارا نے اس پر صفائی دی اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ بدنامی ہونے کے ڈر سے اب وہ جانچ کی بات بھی کررہا ہے۔

    دراصل، ایک مسافر اپنی پرواز کا شیڈول بنانا چاہتا تھا۔ اس کے لیے وستارا ایئر لائنز نے مبینہ طور پر اس سے 'شمشان گھاٹ  کی رسید' مانگی۔ وستارا کے عملے کا ایسا مطالبہ سن کر مسافر حیران رہ گیا۔ اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد صارفین اب وستارا کے خلاف سخت ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے دعویٰ کیا کہ جب اس نے اپنی بکنگ کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تو اسے وستارا ایئرلائنز نے 'شمشان کی رسید' دکھانے کو کہا۔ صارف کا کہنا ہے کہ اس نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پی ایم مودی 31 مئی کو اجمیر میں جلسہ عام سے کریں گے خطاب، جلسہ کی کیا ہوگی خاص بات؟

    یہ بھی پڑھیں:

    ممتا بنرجی سے ملے اروند کیجریوال، کہا- تمام پارٹیاں متحد ہوں، آرڈیننس کی کریں مخالفت

    شمشان کی رسید کا مطالبہ کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر دیگر یوزرس کا ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ کئی لوگوں  نے نہ صرف ایئرلائن کے کاموں کو بھیانک قرار دیا بلکہ اپنے خود کے تجربات بھی شیئر کیے۔ ایک یوزر نے کمنٹ کیا، ’مجھے افسوس ہے کارتک کہ آپ کو اپنے غم کے درمیان یہ تجربہ جھیلنا پڑا۔ ایک اور نے ٹوئٹر پر لکھا، چونکانے والا! ایئرلائنس کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اصلاحات کی بڑی گنجائش ہے۔ آپ بس یہ نہیں کہہ سکتے کہ نئے جذبات سے اڑان بھریں۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: