ہوم » نیوز » وطن نامہ

پٹھان کوٹ حملے میں کارروائی، پاکستان میں جیش محمد کے تین دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملہ معاملہ میں پاکستان میں جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 13, 2016 04:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹھان کوٹ حملے میں کارروائی، پاکستان میں جیش محمد کے تین دہشت گرد گرفتار
نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملہ معاملہ میں پاکستان میں جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملہ معاملہ میں پاکستان میں جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جیو ٹی وی کے حوالے سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی خبر آئی ہے۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کر پاکستان میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔


جیو ٹی وی کے مطابق، جیش محمد کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ جیو ٹی وی نے پاکستانی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں دہشت گردوں کو حملے کے لیے اپنی زمین کا استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔


بتا دیں کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہندستان نے دہشت گردوں سے منسلک ثبوت پاکستان کو سونپے تھے۔ اس میں ان کے صوتی نمونے اور ان کے پہنے جوتے، ہتھیار شامل تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ انہی ثبوتوں کی بنیاد پر جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


ہندستان کے ثبوتوں پر پاکستان سے کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ نواز شریف نے اسے لے کر اعلی سطحی میٹنگ بھی کی تھی۔ انہوں نے خود مودی کو فون کر کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ہندستان نے واضح کر دیا ہے کہ ٹھوس کارروائی نہ ہونے تک پاکستان سے بات چیت نہیں ہوگی۔ تاہم ابھی تک مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
First published: Jan 13, 2016 04:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading