உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹھان کوٹ: ٹریننگ کے دوران گرمی سے ایک جوان کی موت، کئی فوجی اسپتال میں داخل

    پٹھان کوٹ: ٹریننگ کے دوران گرمی سے ایک جوان کی موت، کئی فوجی اسپتال میں داخل

    پٹھان کوٹ: ٹریننگ کے دوران گرمی سے ایک جوان کی موت، کئی فوجی اسپتال میں داخل

    Pathankot: فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’متاثرہ‘ جوانوں کو پٹھان کوٹ میں فوج کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور انہیں طبی نگرانی مہیا کرائی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      پٹھان کوٹ: پنجاب کے پٹھان کوٹ (Pathankot) کے پاس مامون فوجی اسٹیشن (Mamun military station) میں ہفتہ کے روز ٹریننگ (Endurance Run) کے دوران فوج کے ایک جوان کی موت ہوگئی اور کئی دیگر کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹریننگ کے دوران شدید گرمی کے سبب ’ہیل اسٹروک‘ سے ایک جوان کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جن چار فوجیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کی بھی حالت نازک ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’متاثرۃ‘ جوانوں کو پٹھان کوٹ میں فوج کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور انہیں ضروری طبی دیکھ بھال مہیا کرائی جا رہی ہے۔

      بیان میں کہا گیا ہے، ’پٹھان کوٹ کے پاس 11 افسران، 11 جے سی او (جونیئر کمیشن افسر) اور 120 دیگر رینکوں کے ذریعہ کئے گئے ایک ایک منظم، زیر نگرانی اور نگرانی والی تربیتی سرگرمی کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے ایک جوان کی موت ہوگئی۔ کچھ افسران/ جے سی او سمیت کچھ دیگر فوجیوں کو پٹھان کوٹ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      فوج کے افسران نے پہلے کہا تھا کہ جب تربیتی سرگرمیاں چلائی جا رہی تھیں تب موسم گرم اور خطرناک تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ٹریننگ گزشتہ 72 گھنٹے سے چل رہی تھی۔ اسی دوران صبح تقریباً 9 بجے فوجیوں کو ہتھیاروں کے ساتھ 10 کلو میٹر تک پیدل چلنا تھا۔ اسی دوران شدید گرمی کے سبب کئی فوجی بے ہوش ہوگئے۔ اسی دوران ایک جوان کی بھی موت واقع ہوگئی۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: