உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار میں ٹوٹی اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم، 4 اراکین اسمبلی RJD میں شامل

    بہار میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چار اراکین اسمبلی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہوں گے۔ ان اراکین اسمبلی کے آر جے ڈی میں شامل ہونے کی تصدیق خود بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی کی ہے۔

    • Share this:
      پٹنہ: اس وقت کی بڑی خبر بہار کے سیاسی گلیارے سے آرہی ہے، جہاں اسدالدین اویسی کی قیادت والی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چار اراکین اسمبلی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہوں گے۔ اویسی کی پارٹی کے چار اراکین اسمبلی کے آر جے ڈی میں شامل ہونے کی تصدیق خود بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی کی ہے۔

      اس سے قبل بدھ کے روز دوپہر کے وقت اچانک تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے سنہا کے کمرے میں اے آئی ایم آئی ایم کے 4 اراکین اسمبلی کے ساتھ پہنچ کر ملاقات کی۔ اس دوران اخترالایمان کو چھوڑ کر اویسی کی پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی موجود رہے۔ پارٹی کے جوا اراکین اسمبلی آر جے ڈی میں شامل ہو رہے ہیں، ان کے نام کوچا دھامن سیٹ سے رکن اسمبلی محمد اظہار اصفی، جوکی ہاٹ سیٹ سے رکن اسمبلی شہنواز عالم، بائسی سے رکن اسمبلی رکن الدین احمد، بہادر گنج سے رکن اسمبلی انظار نعیمی ہیں۔

      آرجے ڈی بنی بہار میں سب سے بڑی پارٹی

      اسدالدین اویسی کی پارٹی کے چار اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کے ساتھ ہی آر جے ڈی بہار میں بی جے پی کو پیچھے چھوڑ کر سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی۔ اب آرجے ڈی کے اسمبلی میں 79 اراکین اسمبلی ہوں گے تو وہیں بی جے پی 77 اراکین اسمبلی کے ساتھ دوسرے نمبر کی پارٹی ہوگی۔

      آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے ناطہ توڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے والے تمام اراکین اسمبلی کا تیجسوی یادو نے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اراکین اسمبلی ملک کی موجودہ حالات کے پیش نظر ہمارے ساتھ آئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ اس سے ہماری پارٹی اور سیکولر طاقتیں مضبوط ہوں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: