உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     سہیلی کرے گی سہیلی سے شادی! غصے میں گھر والے مگر پھر بھی ضد پر اڑیں اور اٹھا لیا یہ قدم

    دو لڑکیوں کے بیچ پیار ہو گیا اور اب وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ کیس میں جو کچھ سامنے آیا ہے اس کے مطابق دونوں لڑکیاں کامن فرینڈ کے ذریعے دوست بنی تھیں۔ دوستی اتنی مضبوط ہوئی کہ رشتے تک بڑھ گئی۔ اب دونوں نے ایک ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھانے لگی ہیں۔

    • Share this:
      پٹنہ۔ ہمارے معاشرے میں دو نوجوان لڑکیوں کے درمیان 'محبت' آج بھی قابل قبول نہیں ہے، لیکن بعض اوقات ایسی باتیں منظر عام پر آتی ہیں، جس کی وجہ سے اس معاملے پر بات کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ہائی پروفائل معاملہ پٹنہ میں سامنے آیا ہے جہاں دو لڑکیوں کے بیچ پیار ہو گیا اور اب وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ کیس میں جو کچھ سامنے آیا ہے اس کے مطابق دونوں لڑکیاں کامن فرینڈ کے ذریعے دوست بنی تھیں۔ دوستی اتنی مضبوط ہوئی کہ رشتے تک بڑھ گئی۔ اب دونوں نے ایک ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھانے لگی ہیں۔

      جدید معاشرے میں فطرت کے خلاف رویہ بھی ایک عام ثقافت بنتا جا رہا ہے۔ ان دونوں دوستوں نے سماجی تانے بانے اور بندھن توڑ کر پہلے تعلقات قائم کئےاور اب وہ ایک دوسرے سے شادی کرکے ایک دوسرے کی جیون ساتھی بننا چاہتی ہیں۔ حالانکہ  دونوں کے گھر والے اس سے متفق نہیں ہیں۔ اس معاملے میں لڑکی کے اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

      Adah Sharma Birthday: کام سے زیادہ اس چیز کیلئے سرخیوں میں رہتی ہیں ادا شرما، 16 کی عمر سے

      کاؤچ پر لیٹی حاملہ سونم کپور کا شوہر نے چپکے سے کرلیا ویڈیو شوٹ، مستی کرتی آئیں نظر

      یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ اس معاملے میں پولیس ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی تھی کہ دونوں دہلی فرار ہو گیئں۔ لیکن دونوں میں سے ایک لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے گھر والوں کو مسلسل ٹارچرچ کیا جا رہا تھا اور وہ دونوں جمعرات کو دہلی سے پٹنہ پہنچ گئیں۔ اس موقع کو بنیاد بنا کر نیوز 18 نے بھی بحث discussion  شروع کی کیونکہ اب ایسی باتیں اب آئے دن سامنے آتی جا رہی رہی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: