ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Big Breaking: بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی مل کر لڑیں گی بہار اسمبلی انتخابات، نتیش بنیں گے وزیر اعلیٰ، بھوپیندر یادو نے کیا اعلان

بہار بی جے پی انچارج بھوپیندر یادو نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ایک بار پھر این ڈی اے کی جیت ہوگی اور نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

  • Share this:
Big Breaking: بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی مل کر لڑیں گی بہار اسمبلی انتخابات، نتیش بنیں گے وزیر اعلیٰ، بھوپیندر یادو نے کیا اعلان
بریکنگ نیوز: بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی مل کر لڑیں گی بہار اسمبلی انتخابات

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات کے مد نظر این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کو لے کر بی جے پی (BJP) کی میٹنگ سے بڑی بات نکل کر سامنے آئی ہے۔ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا (JP Nadda) کی رہائش گاہ پر ہوئی بی جے پی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد بہار بی جے پی انچارج بھوپیندر یادو (Bhoopendra Yadav) نے کہا ہے کہ بی جے پی کے بہار پردیش کے سرکردہ لیڈروں اور جے پی نڈا، امت شاہ اور بی ایل سنتوش (JP Nadda, Amit Shah and BL Santosh) کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اس بات پر رضامندی بنی ہے کہ ریاست میں بی جے پی، جے ڈی یو، ایل جے پی مل کر ہی الیکشن لڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی جیتن رام مانجھی (Jitan Ram Manjhi) کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ بھی ساتھ رہے گی۔


بھوپیندر یادو نے بتایا کہ اس میٹنگ میں دیویندر فڑنویس کو بہار اسمبلی انتخابات کا انچارج بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ایک بار پھر این ڈی اے کی ہی جیت ہوگی اور نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام ہمارے ساتھ ہے اور آنے والے دو تین دن ہمارے لئے اہم ہیں۔ جلد ہی اتحاد کی طرف سے سیٹ تقسیم کا اعلان کردیا جائے گا۔


امیتابھ کی رپورٹ

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 04:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading