ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بڑی خبر: بہار کانگریس دفتر صداقت آشرم میں انکم ٹیکس کا چھاپہ، ملے لاکھوں روپئے

اس دوران یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ بہار کے کچھ مقامی کانگریسی لیڈروں (Local congress leaders) اور کچھ مقامی لوگوں کے درمیان ہوئے لاکھوں کروڑوں روپئے کے لین دین کے مسئلے پر انکم ٹیکس محکمہ (Income Tax Department) کی ٹیم پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: بہار کانگریس دفتر صداقت آشرم میں انکم ٹیکس کا چھاپہ، ملے لاکھوں روپئے
بڑی خبر: بہار کانگریس دفتر صداقت آشرم میں انکم ٹیکس کا چھاپہ

پٹنہ: بڑی خبر بہار کے سیاسی گلیارے سے ہے، جہاں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم (Income Tax Department Team) نے پٹنہ کےکانگریس دفتر صداقت آشرم میں چھاپہ ماری کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس دفتر (Congress office) پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے لاکھوں روپئے برآمد کئے ہیں۔ انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم صداقت آشرم (Sadaqat Ashram) میں لیڈروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس دفتر پر نوٹس چسپا کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ریڈ (چھاپہ ماری) تقریباً ایک گھنٹے تک چلی، جس میں روپئے کے لین دین کو لے کر کئی لیڈروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے رڈار پر کانگریس پارٹی سے منسلک بہار کے کچھ مقامی لیڈر ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے اندر ہوئے مشکوک لین دین کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ ہونے والی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر غلط طریقے سے بلیک منی کے لین دین کا الزام ہے۔ یہ بھی اطلاع سامنے آ رہی ہے کہ بہار کے کچھ مقامی لیڈروں اور کچھ وہاں کے مقامی لوگوں کے درمیان ہوئے لاکھوں کروڑوں روپئے کے لین دین کے مسئلے پر انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے رڈار پر کانگریس پارٹی سے منسلک بہار کے کچھ مقامی لیڈر ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے اندر ہوئے مشکوک لین دین کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ ہونے والی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے رڈار پر کانگریس پارٹی سے منسلک بہار کے کچھ مقامی لیڈر ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے اندر ہوئے مشکوک لین دین کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ ہونے والی ہے۔


بی جے پی نے اس مسئلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان پریم رنجن پٹیل نے کہا کہ کانگریس جیسی پارٹی کے دفتر سے اتنی بڑی رقم برآمد ہونا بہت ہی سنگین معاملہ ہے۔ خاص طور پر الیکشن کے وقت روپئے برآمد ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ لوگ کس طرح سے اقتدار میں آنے کو لے کر بے چین ہیں اور ہر طرح کے ہتکھنڈے اپنا رہے ہیں۔  پریم رنجن پٹیل نے کہا کہ پیسے کی بندر بانٹ کرکے اور اس کا غلط استعمال کرکے الیکشن کمیشن کے ضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ کس طرح سے پوری ریاست کے اندر پیسے بہا کر بہار کا الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ بہار کے عوام اس کا زبردست طریقے سے جواب دینے کا کام کرے گی۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 22, 2020 07:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading