سنکلپ ریلی': بہار کی سرزمین سے پی ایم مودی نے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا،کہا۔ شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے

پی ایم مودی کے دورے کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد نریندرمودی بہار میں پہلےسیاسی جلسےسے خطاب کرنے والے ہیں۔

Mar 03, 2019 01:27 PM IST | Updated on: Mar 03, 2019 01:38 PM IST
سنکلپ ریلی': بہار کی سرزمین سے پی ایم مودی نے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا،کہا۔ شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے آج بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچے۔ بہار کی سرزمین سے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہیدوں کو پیش خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار کو اس دور سے نکال کر نئی سمت دی ہے۔ بہار کے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور کہا کہ نتیش۔سشیل کی جوڑی نے قابل اعتماد کام کیا ہے۔ پی ایم نے اس تبدیلی کیلئے نتیش۔سشیل سمیت این ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار نے ترقی کی جس رفترا کو پکڑا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ این ڈی اے کی حکومت یہ یقینی کرنے میں مصروف ہے کہ بہار میں ترقی کی رفتار چالو رہے اور ترقی کے کام یقینی ہوں۔

وزیر اعظم کا یہاں پر ہوائی اڈہ پہنچنے کے بعد بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن، وزیر اعلی نتیش کمار، اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری، ایم ایل سی پریشد کے ایگزیکٹو چیئرمین ہارون رشید، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، چیف سکریٹری دیپک کمار، پولس ڈائریکٹر جنرل گپتشور پانڈے کے ساتھ ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔

Loading...

وزیر اعظم تاریخی گاندھی میدان میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی ' سنکلپ ریلی' سے خطاب کے ذریعہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس ریلی کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل مودی، خوراک و رسد کےمرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان سمیت این ڈی اے کے دیگر سینئر لیڈران خطاب کریں گے۔

پی ایم مودی کے دورے کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد  نریندرمودی بہار میں پہلےسیاسی جلسےسے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے 17 فروری کو  نریندرمودی سرکاری پروگرام میں حصہ لینے کے لئے بہار کے برونی آئے تھے اور وہاں انہوں نے کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا تھا۔

(یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)

Loading...