ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Bihar Assembly Election 2020: جنتا دل راشٹروادی کے امیدوار نارائن سنگھ کا گولی مارکرقتل

شیوہر میں انتخابی تشہیر کے دوران ہتھیار بند 10 لوگوں نے نارائن سنگھ کے قافلے پر حملہ بول دیا۔ اس دوران نارائن سنگھ سمیت پانچ لوگوں کو گولی لگی، جن میں سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔

  • Share this:
Bihar Assembly Election 2020: جنتا دل راشٹروادی کے امیدوار نارائن سنگھ کا گولی مارکرقتل
Bihar Assembly Election 2020: جنتا دل راشٹروادی کے امیدوار نارائن سنگھ کا گولی مارکرقتل

شیوہر: بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar Assembly Election 2020) کے درمیان ہی اب بڑی واردات ہوگئی ہے۔ شیوہر کے ہتھسار گاوں میں جنتا دل راشٹروادی کے امیدوار نارائن سنگھ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ اس دوران ان کے دو تین اور حامیوں کو گولی ماری گئی۔ واردات میں نارائن سنگھ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ نارائن سنگھ انتخابات کے پیش نظر شیوہر کے ہتھسار گاوں میں انتخابی تشہیر کے لئے نکلے تھے۔ اسی دوران کچھ مجرمین نے ان پر حملہ بول دیا۔ زخمی نارائن سنگھ کو فوراً استپال میں لے جایا گیا، جہاں پر علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔


چشم دید گواہوں کے مطابق انتخابی تشہیر کے لئے نکلے نارائن سنگھ کے قافلے پر اچانک 10 ہتھیار بند لوگوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران انہوں نے تابڑ  توڑ گولی باری کی۔ حملے میں نارائن سمیت 5 لوگوں کو گولی لگی۔ ان میں سے نارائن سمیت تین لوگوں کی اسپتال میں موت ہوگئی۔ وہیں دو دیگر کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔


ایک حملہ آور کو پکڑا


گولہ باری کرنے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو رہے تھے، اسی دوران گاوں والوں نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک کو پکڑلیا۔ گاوں والوں نے حملہ آور کی جم کر پٹائی کردی۔ بعد میں پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ وہیں حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

چشم دیدوں نے کہا- اچانک سے برسنے لگیں گولیاں

واردات کے دوران نارائن سنگھ کے ساتھ موجود ابھے کمار نے بتایا کہ وہ تشہیر کے دوران گاوں میں تھے، اسی دوران 10 سے 15 لوگ اچانک آئے اور مار دو ماردو چلانے لگے۔ ابھے کمار نے بتایا کہ اس دوران اچانک گولیوں کی آواز گونج اٹھی۔ اس دوران میں نیتا کے پیچھے تھا۔ نیتا جی کو بھی گولی لگی اور وہ اچانک گرگئے۔ اس کے بعد گولی مجھے بھی لگی۔ ابھے نے بتایا کہ تابڑ توڑ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس دوران موقع پر افراتفری مچ گئی۔ حملے کے بعد ابھے سنگھ کو بھی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 25, 2020 01:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading