پٹنہ: اروناچل پردیش میں جنتا دل یونائیٹیڈ (JDU) کے 6 اراکین اسمبلی کے بی جے پی (BJP) میں شامل ہونے کے بعد سے بہار کی سیاست میں جو ابال آیا، وہ اب بھی جاری ہے۔ آر جے ڈی لیڈروں کے بار بار یہ کہنے پر کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک بار پھر عظیم اتحاد (Mahagathbandhan) میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن سیاست مسلسل جاری ہے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی جب یکم جنوری کو بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی (Rabri Devi) نے بھی کہہ دیا کہ ہاں، اس موضوع پر آرجے ڈی میں تبادلہ خیال چل رہا ہے کہ نتیش کمار کو ساتھ لایا جائے۔ اس کے بعد سے سیاست اور گرم ہوگئی۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) نے فوراً ہی اس پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سامنے کسی طرح کا کوئی سیاسی بحران نہیں ہے۔ مگر لگتا ہے، این ڈی اے کے اندر سب کچھ صحیح نہیں ہونے کے بھی اشارے مل رہے ہیں۔ اس درمیان سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی نے ایسا بیان دیا ہے، جس سے لگتا ہے کہ نتیش کمار کے سامنے بیک فٹ پر بھی آتی نظر آرہی ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اجے نشاد (BJP MP Ajay Nishad) نے کہا ہے کہ نتیش کمار کے این ڈی این اے چھوڑنے کا سوال ہی نہیں ہے۔ دوبارہ این ڈی اے میں آنے کے بعد اب نتیش کمار کہیں نہیں جائیں گے۔ جے ڈی یو - بی جے پی میں تھوڑی نااتفاقی ہے بھی تو اسے ختم کردیا جاتا ہے۔ جے ڈی یو - بی جے پی، دونوں چاہتی ہیں کہ حکومت پورے پانچ سال چلے۔ ترقی کے موضوع پر ہمیں کام کرنا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیفمنٹ نے بہار میں کابینہ کی توسیع میں تاخیر پر کہا کہ بڑی پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی نے جب وزیر اعلیٰ کا بڑا عہدہ دے دیا تو بی جے پی کے وزیر کم بھی بنتے ہیں تو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی، سب ٹھیک رہے گا۔ لالو پرساد یادو کا آڈیو وائرل ہوا تھا، جب اس وقت ٹوٹ نہیں ہوئی تو اب جے ڈی یو یا بی جے پی میں ٹوٹ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) نے فوراً ہی اس پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سامنے کسی طرح کا کوئی سیاسی بحران نہیں ہے۔ مگر لگتا ہے، این ڈی اے کے اندر سب کچھ صحیح نہیں ہونے کے بھی اشارے مل رہے ہیں۔JDU
وہیں، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بہار میں سیاسی بحران نہیں ہونے کے بیان نے بہار کی سیاست کو پھر سے گرما دیا ہے۔ نتیش کمار کے بیان پر بی جے پی نے اپوزیشن لیڈروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو نے کہا ہے کہ بہار میں اپوزیشن لیڈروں کو اقتدار کی لالچ ہوگئی ہے، اس لئے نتیش کمار کے تئیں ہمدردی جتا رہے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اقتدار کے لئے لار ٹپکانے سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ بہار میں این ڈی اے مضبوط ہے اور بی جے پی - جے ڈی یو تعلقات پر کوئی آنچ نہیں آنے والی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔