پٹنہ: رمضان کے اس مقدس مہینے میں لالو پرساد یادو کے گھر افطار پارٹی کا انعقاد گزشتہ کئی سالوں سے ہوتا ہے۔ اس روایت کو لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی نے بدستور جاری رکھا ہے۔ آج لالو یادو کی غیر موجودگی میں رابڑی دیوی نے اپنے سرکاری 10 سرکلر رہائش گاہ پر روزے داروں کے لئے افطار پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لے کر وزیر صنعت شہنواز حسین، کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا، چراغ پاسوان سمیت کئی سیاسی ہستی شامل ہوئے۔ ان سیاسی ہستیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں روزے دار بھی اس افطار پارٹی میں پہنچے اور یہاں آکر اپنا روزہ کھولا۔ اس کے بعد ان روزہ داروں نے ملک دنیا کی بہتری کی کامنا کی۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار جب رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچے، تب لالو یادو فیملی نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ تیج پرتاپ سے لے کر میسا بھارتی رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو نے نتیش کمار کے ساتھ کافی دیر تک بات چیت کی۔ نتیش کمار سے ہوئی بات چیت کو لے کر جب نیوز 18 نے تیج پرتاپ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سیاسی باتیں ہوئی ہیں۔ ہم لوگ حکومت بنائیں گے تجسوی یادو وزیراعلیٰ بنیں گے۔ حالانکہ ان سے جب یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا نتیش کمار اس حکومت کا حصہ ہوں گے تو اس پر تیج پرتاپ نے کہا کہ اس کا جواب ان سے لیجئے، ویسے ہم لوگ مل کر حکومت بنائیں گے۔
چراغ پاسوان نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیر چھوکر آشیروار لیا تو تیجسوی نے چراغ سے پوچھا دیا۔ کب سے چلے گا اپنی بارات۔ تیجسوی یادو کی طرف سے چراغ پاسوان سے پوچھے گئے اس سوال نے افطار کی اس دعوت کو اور خوشنما بنا دیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لے کر سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور یہاں تک کی تیجسوی کی بیوی راج شری نے بھی اس سوال پر زور کا قہقہہ لگایا۔
وہیں چراغ پاسوان نے اپنے سیاسی چچا وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے شرماتے ہوئے کہا کہ کم از کم آپ تو مجھے اس موضوع پر بچائیے۔ چراغ پاسوان کااتنا بھر کہنا تھا کہ نتیش کمار پھر سے مسکراتے نظر آئے، جبکہ رابڑی دیوی اور میسا بھارتی نے کہا ہاں، اب تو دیر مت کرو، جلدی دلہنیا کو گھر لے آو۔ تب چراغ پاسوان نے کہا کہ یہ ممی کا کام ہے، وہیں اس کام کو کریں گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔