ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا کا قہر جاری، صوبہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1400 سے پار

بہار میں باہر سے آرہے مزدروں کے سبب کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ درجنوں ٹرینوں سے ہزاروں لوگ بہار آرہے ہیں، جس کے سبب کورونا وائرس کے خطرناک اثرات کو روک پانا حکومت کے لئے ایک چیلینج بنتا جارہا ہے۔

  • Share this:
بہار میں کورونا کا قہر جاری، صوبہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1400 سے پار
بہار میں کورونا کا قہر جاری، صوبہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1400 سے پار

پٹنہ: بہار میں باہر سے آرہے مزدروں کے سبب کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ درجنوں ٹرینوں سے ہزاروں لوگ بہار آرہے ہیں، جس کے سبب کورونا وائرس کے خطرناک اثرات کو روک پانا حکومت کے لئے ایک چیلینج بنتا جارہا ہے۔ حالانکہ مزدوروں کو ان کے ضلع کے بلاک میں 21 دنوں تک کوارنٹائن کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی حکومت باہر سے آ رہے لوگوں کا میڈیکل جانچ کرانے کا دعویٰ بھی کررہی ہے، لیکن حالات معمول پر آتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔


بہار میں اب تک 1495 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے، جس میں سب سے زیادہ مریض پٹنہ کے ہیں۔ اکیلے پٹنہ کے 167 مریض ہیں، جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ دارالحکومت ہونے کے بعد بھی پٹنہ میں اس وائرس کے خطرناک اثرات کو روک پانے میں حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے مطابق متاثرہ سبھی اضلاع میں ڈور ٹو ڈور میڈیکل جانچ کا کام جاری ہے اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اس مسئلہ پر پوری طرح سے سنجیدہ ہیں، لیکن حکومت کا دعویٰ اپنی جگہ ہے اور حقیقت اپنی جگہ۔ پورے بہار میں اس وبا سے اب تک 9 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔


بہار میں اب تک 1495 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے، جس میں سب سے زیادہ مریض پٹنہ کے ہیں۔
بہار میں اب تک 1495 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے، جس میں سب سے زیادہ مریض پٹنہ کے ہیں۔


پٹنہ میں سب سے زیادہ 167 مریض ہیں، دوسرے نمبر پر منگیر ہے، جہاں 133 مریض ہیں۔ تیسرے نمبر پر روہتاس ہے، جہاں 91 مریض ہیں، اس کے بعد نالندہ، مدھوبنی، بیگو سرائے، بکسر، گوپال گنج، کھگڑیا، سیوان، بھاگلپور، بانکا، نوادا، کیمور، بھوجپوری، پورنیہ، مظفرپور، جہان آباد، مغربی چمپارن، سوپول، دربھنگہ، مدھے پورا میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ لاک ڈاون 4.0 میں پٹنہ میں کچھ چھوٹ دی گئی ہے، جس میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال کرتے ہوئے دکانیں بھی کھولی گئی ہیں، لیکن پٹنہ میں تیزی سے بڑھ رہے اس وبا کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے حکومت سے سخت احتیاطی تدابیر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
First published: May 19, 2020 10:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading