ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آرجے ڈی میں شامل ہوئے سابق رکن اسمبلی مہیشور سنگھ ہزاری، نتیش کمار سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Bihar News: بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ہری سدھی اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی مہیشور سنگھ ہزاری (Maheshwar Singh Hazari) نے آرجے ڈی (RJD) کا دامن تھام لیا ہے۔

  • Share this:
آرجے ڈی میں شامل ہوئے سابق رکن اسمبلی مہیشور سنگھ ہزاری، نتیش کمار سے متعلق کہی یہ بڑی بات
آرجے ڈی میں شامل ہوئے سابق رکن اسمبلی مہیشور سنگھ ہزاری، نتیش کمار سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پٹنہ: بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ہری سدھی اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی مہیشوری سنگھ ہزاری (Maheshwar Singh Hazari) نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کا دامن تھام لیا ہے۔ آرجے ڈی کے یوم تاسیس پر پٹنہ میں ہوئے پروگرام میں مہیشور کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پارٹی کی رکنیت دلائی ہے۔ سابقہ نتیش حکومت میں مہیشور سنگھ کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ مہیشور سنگھ کے ساتھ بڑی تعداد میں ان کے حامیوں نے بھی آر جے ڈی کی رکنیت لی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں مہیشور سنگھ کو رکنیت دلائی گئی۔


آر جے ڈی کی رکنیت لینے کے بعد مہیشور سنگھ نے بہار وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ سادھا۔ مہیشور نے کہا- بہار میں حکومت اندھی اور بہری ہوگئی ہے، جو حالات 1974 میں تھا، وہ آج بہار میں ہیں۔ تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے میں جو تعاون ہوگا، وہ کروں گا۔ نتیش کمار بہار کو سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہزاری کے آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بہار میں سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے اور اس کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔


مہنگائی کے خلاف آغاز


آرجے ڈی کے یوم تاسیس کے 25 سال ہونے پر پارٹی کے سینئر لیڈر شیام رجک کہتے ہیں کہ پانچ جولائی سے پارٹی کے لیڈر اور کارکنان بہار اور ملک میں افراتفری کا ماحول اور مہنگائی کے خلاف لڑائی کا آغاز کریں گے۔ وہیں دوسری طرف ایل جے پی کے لئے بھی 5 جولائی کافی اہم ہونے والا ہے۔ ایل جے پی پر کسی کی پکڑ گہری ہے، اس کی تصویر بہت کچھ پانچ جولائی کو نظر آسکتی ہے۔ چراغ پاسوان 5 جولائی کو پارٹی پر اپنی پکڑ دکھانے کے لئے آشیرواد یاترا کے بہانے بہار کی یاترا پر نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ چراغ کی کوشش ہے کہ آشیرواد یاترا کے بہانے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور زمین پر اپنی طاقت کا اندازہ بھی کرلیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 03, 2021 03:58 PM IST