உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پشوپتی پارس نے تیجسوی یادو کو ایک درجن بار کیا فون، لیکن انہوں نے نہیں اٹھایا فون

    پشوپتی پارس نے تیجسوی یادو کو ایک درجن بار کیا فون، لیکن انہوں نے نہیں اٹھایا فون

    پشوپتی پارس نے تیجسوی یادو کو ایک درجن بار کیا فون، لیکن انہوں نے نہیں اٹھایا فون

    لوک سمتا پارٹی کے ترجمان نے  الزام لگایا کہ مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس نے رام ولاس پاسوان کی برسی کی تقریب کے لئے تیجسوی یادو کو مدعو کرنے کے مقصد سے انہیں ایک درجن بار فون کیا تھا، لیکن تیجسوی یادو نے ایک بار بھی فون اٹھانا مناسب نہیں سمجھا۔ انہیں دعوت نامہ بھی بھجوایا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود وہ رام ولاس پاسوام کو خراج عقیدت پیش کرنے نہیں پہنچے۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار کے بدلے ہوئے سیاسی حالات میں مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس (Pashupati Kumar Paras) کی قومی لوک سمتا پارٹی نے تیجسوی یادو (Tejashwi Yadav) اور چراغ پاسوان (Chirag Paswan) پر جم کر تنقید کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان شرون کمار اگروال نے کہا ہے کہ لالو یادو کے اصلی جانشین تیج پرتاپ یادو (Tej Pratap Yadav) ہیں۔ تیج پرتاپ میں لالو یادو کی سبھی خوبیاں ہیں، لیکن تیجسوی یادو مغرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس نے رام ولاس پاسوان کی برسی کی تقریب کے لئے تیجسوی یادو کو مدعو کرنے کے مقصد سے انہیں ایک درجن بار فون کیا تھا، لیکن تیجسوی یادو نے ایک بار بھی فون اٹھانا مناسب نہیں سمجھا۔ شرون کمار کے مطابق، تیجسوی یادو کو دعوت نامہ بھی بھجوایا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود وہ رام ولاس پاسوام کو خراج عقیدت پیش کرنے نہیں پہنچے۔

      ہفتہ کے روز پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت میں پارٹی کے ترجمان شرون کمار اگروال نے کہا کہ چراغ پاسوان کے ارد گرد رہنے والے لوگ منڈل اور ریزرویشن مخالف ہیں، جن سے وہ ہمیشہ گھرے رہتے ہیں۔ ان کا ارادہ پارٹی اور بنگلہ کو ختم کر دینے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں چراغ پاسوان اور تیجسوی یادو کی جوڑی فلاپ ہے۔

      رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی تقریب میں نہیں آئے تیجسوی یادو

      دراصل جمعہ کو قومی لوک جن شکتی پارٹی کے ذریعہ پٹنہ واقع بہار پردیش دفتر میں رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی تقریب منائی گئی تھی۔ اس تقریب میں بہار کے گورنر فاگو چوہان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد سمیت کئی دیگر لیڈر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی لیڈر بھی اس میں شامل ہوئے تھے۔ مگر تیجسوی یادو نے اس تقریب سے دوری بنائے رکھی۔ حالانکہ ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو اس میں شریک ہوئے تھے۔

      وہیں جمعہ کے روز ہی دہلی میں لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی- رام ولاس پاسوان) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے اپنے والد رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی صدر لالو پرساد یادو، کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ اور لیڈران شامل ہوئے تھے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: