உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ATS کی تفتیش میں انکشاف- پھلواری شریف میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کو بھڑکانے کی تھی بڑی سازش

    Bihar News: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف (Phulwari Sharif) میں اے ٹی ایس کی تفتیش میں یہاں کے مسلمانوں کو مذہب کے نام پر اکسانے اور تشدد بھڑکانے کی بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یہاں رہنے والے مسلمانوں سے اصلی مسلمان کب بنیں گے، اس بات کا ان سے ثبوت مانگا جا رہا تھا۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف (Phulwari Sharif) میں دو مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری (Terrorists Arrested) معاملے میں نئے نئے انکشاف ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اے ٹی ایس کی تفتیش میں یہاں کے مسلمانوں کو مذہب کے نام پر اکسانے اور تشدد بھڑکانے کی بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یہاں رہنے والے مسلمانوں سے اصلی مسلمان کب بنیں گے، اس بات کا ان سے ثبوت مانگا جا رہا تھا۔

      دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں یہ کہہ کر اکسانے کی کوشش ہو رہی تھی کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف ساری دنیا کے مسلمان آواز اٹھا رہے ہیں، تو آواز کب اٹھاو گے۔ اس سب باتوں کو لکھ کر ایک پمفلیٹ چھپوایا گیا تھا، جسے واٹس اپ (WhatsApp) اور دوسرے سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ پھلواری شریف میں رہنے والے مسلمانوں کے موبائل فون پر بھیجا جا رہا تھا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ سب کچھ مئی کے مہینے سے ہی یہاں چل رہا تھا۔

      مذہب کے نام پر پھلواری شریف کے مسلمانوں کو کس طرح سے بھڑکایا جا رہا ہے، اس کا انکشاف تب ہوا جب گزشتہ 10 جون کو تھانہ انچارج اقرار احمد کے سرکاری موبائل نمبر کے واٹس اپ پر ایک پمفلیٹ آیا، جس میں لکھا ہوا تھا، ‘شرم کرو ڈوب مرو، شرم کرو ڈوب مرو، گوشت کھاکر مسلمان بننے والے پھلواری شریف کے عوام اصلی مسلمان کب بنو گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر کب بولو گے۔ ساری دنیا کے مسلمان آواز اٹھا رہے ہیں، تم کب اٹھاو گے۔ کیا یوں ہی مردہ بنے رہو گے، یاد رکھنا کل قیامت میں اللہ تعالیٰ تم سے سوال کر بیٹھے تو کیا جواب دو گے اور کیا منہ دکھاو گے۔ اپنے رب کو بعد نماز جمعہ 10.06.22 کو جامع مسجد، نیا ٹولہ پہنچیں اور عشق رسولﷺ کا ثبوت دیں۔
      فرقہ وارانہ فساد کرانے کی کوشش کا الزام

      اس معاملے میں 11 جون کو پھلواری شریف کے تھانہ انچارج اقراراحمدکے تحریری بیان پر IPC کی دفعہ 153A  295, 295A, 120B اور 34 کے تحت ایف آئی آر نمبر 663/22 درج ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر تھانہ انچارج نے لکھا کہ پمفلیٹ وائرل کرکے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے، ماحول خراب کرنے اور فرقہ وارانہ فساد کرانے کی تیاری تھی۔ فساد کراکر جان ومال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ اسی مقصد سے ہی پمفلیٹ چھپوا کر وائرل کروایا گیا، جو مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: