உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar MLC Election: تیجسوی یادو نے کانگریس کو پھر دیا جھٹکا، آرجے ڈی نے طے کئے قانون ساز اسمبلی کے 9 امیدوار

    Bihar Legislative Council Election 2022: بہار میں قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں کے لئے الیکشن ہونے ہیں۔ اس کو لے کر سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے۔ اس بار سب کی نظریں عظیم اتحاد کے دو بڑی جماعتوں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کانگریس پر ہیں۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار میں قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں کے لئے الیکشن ہونے ہیں۔ اس کو لے کر سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے۔ اس بار سب کی نظریں عظیم اتحاد کے دو بڑی جماعتوں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کانگریس پر ہیں۔ حال میں ہی اسمبلی انتخابات کی دو سیٹوں ضمنی انتخاب ہوئے ہیں، جس میں آرجے ڈی اور کانگریس کے درمیان تکرار سطح پر آگئی تھی۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتارے تھے۔ اس سے لمبے وقت سے ایک دوسرے کے سیاسی اتحادی رہے آر جے ڈی کانگریس کے درمیان کڑواہٹ عروج پر پہنچ گیا تھا۔ اب بہار میں قانون ساز کونسل کی خالی سیٹوں کے لئے الیکشن ہونے ہیں۔ اب خبر ہے کہ کانگریس امیدواروں کو لے کر آپسی رضامندی اور بات چیت کا انتظار ہی کرتی رہ گئی اور آر جے ڈی نے 9 سیٹوں پر اپنے امیدوار بھی طے کر دیئے ہیں۔ اس طرح تیجسوی نے اسمبلی ضمنی انتخاب کے بعد کانگریس کو ایک بار پھر سے جھٹکا دیا ہے۔

      بہار اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کی حص؁ والی سیٹ کشیشوراستھان سے آر جے ڈی نے امیدوار اتار کر کانگریس کو جھٹکا دیا تھا۔ اب قانون ساز کونسل الیکشن میں بھی کانگریس کو جھٹکا لگا ہے۔ قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کو لے کر آرجے ڈی اور کانگریس کے درمیان ابھی تک سیٹوں کو لے کر آخری رضامندی نہیں بنی ہے۔ اس کے باوجود تیجسوی یادو نے 9 امیدوار تقریباً طے کرلئے ہیں۔ بس قومی صدر لالو پرساد یادو کی طرف سے اس بابت اعلان ہونا باقی ہے۔

      کانگریس -آر جے ڈی میں پھر تکرار

      قانون ساز کونسل الیکشن میں کانگریس کو قابل احترام سیٹیں نہ ملنے سے پارٹی میں ناراضگی ہے۔ کانگریس مغربی چمپارن سیٹ پر اپنی امیدواری یقینی تسلیم کر رہی تھی، لیکن آرجے ڈی کے ذریعہ امیدوار فائنل کرنے کے بعد کانگریس سکتے میں ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا کا کہنا ہے کہ لالو پرساد یادو نے 6 سے 7 سیٹ دینے کی بات کہی تھی، لیکن آرجے ڈی بات سے انحراف کر رہا ہے۔ آر جے ڈی اتحادی کانگریس کو چار سیٹ دینے پر راضی ہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، اب کانگریس بھی ویسے کئی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار سکتی ہے، جہاں آر جے ڈی نے امیدوار فائنل کر دیا ہے۔ اس کے لئے کانگریس نے سیٹوں کی پہچان شروع کردی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: