உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ساتھ آئیں گی کانگریس اور AAP؟ نتیش کمار نے کہا- وقت کا انتظار کیجئے، سب اچھا ہی ہوگا

    نتیش کمار نے سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    نتیش کمار نے سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    نتیش کمار نے 7 ستمبر 2022 کو انہوں نے سی پی آئی-ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ سے ان کے دہلی واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بات چیت کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں 7 پارٹیاں ایک ساتھ ہیں۔ سبھی جماعتیں ساتھ مل کر رضامندی سے کام کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Patna, India
    • Share this:
      پٹنہ: مشن 2024 کی تیاروں کے تحت بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی کے سفر پر ہیں۔ یہاں وہ اہم اپوزیشن جماعتوں کے سینئر لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے تین روزہ دورے کا بدھ کو آخری دن ہے۔ نتیش کمار نے 7 ستمبر 2022 کو انہوں نے سی پی آئی-ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ سے ان کے دہلی واقع  رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بات چیت کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں 7 پارٹیاں ایک ساتھ ہیں۔ سبھی جماعتیں ساتھ مل کر رضامندی سے کام کر رہے ہیں۔

      اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی (AAP) ایک اسٹیج پر لانے سے متعلق سوال بھی پوچھا گیا۔ اس پر نتیش کمار نے کہا کہ وقت کا انتظار کیجئے… سب اچھا ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور AAP کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پہلے ہی ملاقات کرچکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      BJP سے سخت ناراض نتیش کمار نے کیجریوال کے ساتھ کیا لنچ، لوک سبھا الیکشن کے لئے تیار ہو رہی ہے حکمت عملی؟

       

      کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو ایک اسٹیج پر لانے سے متعلق سوال کا نتیش کمار نے عام الفاظ میں جواب دیا۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’وقت کا انتظار کیجئے، سب اچھا ہی ہوگا۔ دھیرے دھیرے سبھی لوگوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔ اس سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ سبھی لوگوں کو اس بات کا احساس ہے کہ جن کے ہاتھ میں آج کے دن طاقت ہے، اس کے سبب ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ اسے اگر لوگ سمجھ لیں گے اور ایک ساتھ الگ الگ مقامات پر مل کر کام کریں گے تو بہت اچھا ہوگا۔ یہ دھیرے دھیرے اچھا ہو رہا ہے‘۔ واضح رہے کہ نتیش کمار سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں مصروف ہیں، تاکہ این ڈی اے کو سخت چیلنج دیا جاسکے۔

      اپوزیشن کا اتحاد ہو: نتیش کمار

      سی پی آئی-ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ سے ملاقات کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ان لوگوں (این ڈی اے) کو چھوڑ کر جب سے ادھر (اپوزیشن خیمے میں) آئے ہیں، تبھی سے سبھی لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’سبھی لوگوں کی خواہش ہے کہ پورے ملک میں اپوزیشن کا اتحاد ہو جائے۔ آج کسی چیز کی حفاظت نہیں ہو رہی ہے۔ لوگوں کو بغیر مطلب کے تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہر ریاست میں لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: