محبوبہ مفتی نےکہا مجھے'غداروطن' کہلانے پرفخر...۔

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا 'ایک ہندو شدت پسند جس نے مہاتما گاندھی کو گولی مارکرقتل کردیا، اگراسے محب وطن بتایا جارہا ہے، تومجھے غداروطن کہلانے پرفخرہے۔

May 17, 2019 08:27 AM IST | Updated on: May 17, 2019 08:33 AM IST
محبوبہ مفتی نےکہا مجھے'غداروطن' کہلانے پرفخر...۔

محبوبہ مفتی :فائل فوٹو

ناتھورام گوڈسے پرسادھوی پرگیہ ٹھاکرکےذریعہ دیئےگئے متنازعہ بیان پراب سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اپوزیشن ان کے بیان پرحملہ آورہے۔ وہیں الیکشن کمیشن نے بھوپال کے الیکشن افسرسےاس معاملے میں جمعہ تک حقائق پرمبنی رپورٹ مانگی ہے۔ اس سے قبل سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنےاپنے بیان پرمعافی مانگ لی ہے۔ اب اس معاملے پرجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےکہا کہ مجھےغداروطن (اینٹی نیشنل) کہلائے جانے پرفخر ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا 'ایک ہندو شدت پسند جس نے مہاتما گاندھی کوگولی مارکرقتل کردیا، اگراسے محب وطن بتایا جارہا ہے، تومجھےغداروطن (اینٹی نیشنل) کہلانے پر فخر ہے۔ ایسا راشٹرواد اورمحب وطن ہمارے بس کا نہیں، یہ آپ کومبارک'۔

Loading...

معاملے پربی جے پی کے مدھیہ پردیش کے ریاستی صدرراکیش سنگھ نےکہا ہے کہ بی جے پی نے ہمیشہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے خرگون میں نیوز 18 سےکہا کہ جب سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے اظہارافسوس کرتے ہوئے معافی طلب کر لی ہے اوریہ کہتے ہوئے کہ یہ ان کا ذاتی خیال تھا تواس میں اب کچھ کہنےکی ضرورت نہیں ہے۔

دراصل بابائے قوم مہاتما گاندھی کوگولی مارکرقتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوارسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے محب وطن بتایا تھا۔ سادھوی پرگیہ نےکہا تھا کہ ناتھو رام گوڈسےمحب وطن تھے، محب وطن ہیں اورمحب وطن رہیں گے۔ انہوں نےکہا کہ گوڈسے کودہشت گرد کہنے والے لوگ اپنے گریباں میں جھانک کردیکھیں۔ ایسے لوگوں کواس الیکشن میں جواب دے دیا جائے گا۔

Loading...