محبوبہ مفتی نے پھر دیا متنازعہ بیان، بولیں- چین سے بات چیت، پاکستان سے پرہیز، کیونکہ وہ مسلم ملک
محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں مختلف موضوعات پر بولنے کی آزادی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’جوکوئی بھی آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس کے خلاف ’یو اے پی اے’ کے تحت معاملہ درج کرلیا جاتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 29, 2020 11:09 PM IST

محبوبہ مفتی نے پھر دیا متنازعہ بیان، بولیں- چین سے بات چیت، پاکستان سے پرہیز، کیونکہ وہ مسلم ملک
سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے اتوار کو کہا کہ الیکشن کشمیر مسئلہ کا حل نہیں ہے اور انہوں نے مسئلے کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان (Pakistan) کے درمیان بات چیت پر زور دیا۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی (BJP) حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات (District Development Council Elections) کے نام پر ’جمہوریت کا قتل’ کر رہی ہے اور اتحاد کے امیدواروں کو گھروں میں ہی نظر بند کردیا گیا،وہیں دیگر لوگوں کو تشہیر کرنے کی پوری آزادی ملی ہوئی تھی۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ظاہر کرنے کو تیار ہیں۔ ہم چین کے ساتھ 9ویں اور 10 ویں مرحلے کی بات چیت کر رہے ہیں۔ وہیں پاکستان سے پرہیز! کیا اس لئے کہ وہ پاکستان) ایک مسلم ملک ہے؟ کیونکہ اب سب کچھ فرقہ وارانہ طریقے سے ہو رہا ہے؟
I'm happy that people are willing to express the need for having a dialogue with Pakistan. We're having the 9th, 10th rounds of talks with China. Is it because it (Pakistan) is a Muslim country? Because everything is being made communal now?: Mehbooba Mufti, PDP Chief pic.twitter.com/XukGKI4LpA
— ANI (@ANI) November 29, 2020