ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جےپی پارلیمانی پارٹی کااجلاس: دہلی فسادکاذکرکیےبغیروزیراعظم نے ارکان کودیایہ بڑاپیغام

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے منگل کے روز کہا کہ 'قومی مفاد پارٹی مفاد سے بالاتر ہے' اور کہا کہ ترقی ہمارا منتر ہے اور ترقی کی پہلی ضرورت اتحاد و ہم آہنگی ہے۔

  • Share this:
بی جےپی  پارلیمانی پارٹی کااجلاس: دہلی فسادکاذکرکیےبغیروزیراعظم نے ارکان کودیایہ بڑاپیغام
وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے منگل کے روز کہا کہ 'قومی مفاد پارٹی مفاد سے بالاتر ہے' اور کہا کہ ترقی ہمارا منتر ہے اور ترقی کی پہلی ضرورت اتحاد و ہم آہنگی ہے۔ لہذا سب کو معاشرے میں امن ، ہم آہنگی اور اتحاد کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ بات بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



جوشی کے مطابق ، وزیر اعظم نے کہا کہ اب بھی کچھ پارٹیوں کے ذریعہ پارٹی کے مفادات کو قومی مفادات سے بالاتر رکھا جاتا ہے۔ اسی دوران ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارٹی ارکان پارلیمنٹ کو یہ پیغام دیا کہ ملکی مفاد پارٹی مفاد سے بالاتر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو معاشرے میں امن ، ہم آہنگی اور اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔


ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پارٹی مفاد سے بڑا ملک ہے اور اگر وہ بھارت ماتا کی جئے بولتے ہیں تو سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد کے لئے لڑنا ہے ، ہمیں ملک کے مفاد کو بڑا رکھنا ہے ، اور پارٹی کے مفاد کو پیچھے رکھنا ہے۔ منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔
First published: Mar 03, 2020 12:56 PM IST