ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پہلو خان قتل کیس : بھیم راٹھی اور دیپک یادو کی گرفتاری کا حکم ، 6 ملزموں کو دی جا چکی ہے کلین چٹ

راجستھان میں گئو رکشکوں کے ذریعہ پہلو خان کے بے رحمانہ قتل کے معاملہ میں اب ایک اور نیا موڑ آگیا ہے ۔

  • Share this:
پہلو خان قتل کیس : بھیم راٹھی اور دیپک یادو کی گرفتاری کا حکم ، 6 ملزموں کو دی جا چکی ہے کلین چٹ
پہلوخان ہجومی تشددمعاملہ:جانچ میں لاپرواہی برتنے اورکئی خامیوں کی گئی نشاندہی:ایس آئی ٹی کی رپورٹ۔(تصویر:نیوز18)۔

جے پور : راجستھان میں گئو رکشکوں کے ذریعہ پہلو خان کے بے رحمانہ قتل کے معاملہ میں اب ایک اور نیا موڑ آگیا ہے ۔ گزشتہ روز پولیس کے ذریعہ 6 ملزموں کو کلین چٹ دئے جانے کے بعد اب سی آئی ڈی نے دو نئے ناموں کو اعلان کیا ہے اور ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

سی آئی ڈی نے بھیم راٹھی اور دیپک یادو نام کے دو شخص کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلو خان کے قتل میں ان دو نئے افراد کو ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری کیلئے فائل بہروڑ تھانہ بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے پہلو خان کے قتل کے چھ ملزموں کو کلین چٹ دیدی تھی ۔ سی بی سی آئی ڈی کو جانچ کے دوران ان ملزموں کے جائے واردات پر موجود رہنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔ ادھر میو سماج جانچ رپورٹ کے خلاف ہائی کورٹ جانے کی تیاری کررہا ہے۔

First published: Sep 15, 2017 01:02 PM IST