دیشااجتماعی عصمت ریزی وقتل کیس: ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی سویشل میڈیا پرستائش
ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی خبر پر سماجی رابطہ کے ذرائع واٹس ایپ،ٹوئیٹر اور دیگر پر مسرت کا اظہار کیاجارہا ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 06, 2019 01:41 PM IST

علامتی تصویر
ملک بھرمیں سنسنی پھیلادینے والے حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری، قتل اور لاش کو زندہ جلادینے والے واقعہ میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی خبر پر سماجی رابطہ کے ذرائع واٹس ایپ،ٹوئٹر اور دیگر پر مسرت کا اظہار کیاجارہا ہے۔اس اجتماعی عصمت دری اور قتل کے بعد لاش کو جلادینے والی واردات کے بعد پولیس پر نکتہ چینی کرنے والے افراد نے اب سوشل میڈیا پرتلنگانہ کی سائبرآبادپولیس کی ستائش کی ہے۔سائبر آباد پولیس کمشنر سنجار کی سوشیل میڈیا پر کئی افراد نے ستائش کی ہے۔اس انکاونٹر پر کئی لڑکیوں نے مسرت کا اظہار بھی کیاہے۔
ANI video of people cheering for police at the encounter site where the four accused were killed in an encounter earlier today. 🙏@ANI #Encounter #hyderabadpolice #DishaCase #JusticeForDisha pic.twitter.com/XxCRMow80w
— Anuj Dhar (@anujdhar) December 6, 2019
Crackers being burst, sweets distributed, flower petals showered, at #hyderabadpolice with scenes of jubilation at the of #Encounter Slogans of “#JusticeDelivered” reverberate the area! #JusticeForDisha #DeathForRapists #HumanRights #DishaCase pic.twitter.com/X92EVBKGsJ — Geetika Swami (@SwamiGeetika) December 6, 2019
All those who are criticizing the #hyderabadpolice would have savaged these very cops had those accused managed to escape. Shooting at them was the only option left to the cops, who should be commended for quick and right action. 🙏#Encounter #DishaCase #JusticeForDisha pic.twitter.com/z6qc3UUZNE
— Anuj Dhar (@anujdhar) December 6, 2019
ریکھا شرما نے مسرت کااظہار کیا خواتین کے قومی کمیشن کی صدرنشین ریکھا شرما نے حیدرآباد واقعہ کے ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام آدمی کی طرح وہ مسرت محسوس کررہی ہیں۔اس انکاونٹر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ حیدرآباد واقعہ کے اختتام پر کافی خوش ہیں تاہم اس واقعہ کا خاتمہ قانونی طریقہ سے ہونا چاہئے تھا۔ہم ہیشمہ سے ہی ایسی وارداتوں میں ملوث ملزمین کے لئے موت کی سزا کامطالبہ کرتے ہیں۔
Hyderabad: Locals had showered rose petals on Police personnel at the spot where accused in the rape and murder of the woman veterinarian were killed in an encounter earlier today pic.twitter.com/66pOxK1C2b — ANI (@ANI) December 6, 2019
پولیس کی سائنا نہوال نے ستائش کی
شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کے واقعہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کی ستائش کی۔انہوں نے اپنے ایک سطری انگریزی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”حیدرآباد پولیس کا زبردست کام۔ہم آپ کو سلام کرتے ہیں!“
Great work #hyderabadpolice ..we salute u 🙏
— Saina Nehwal (@NSaina) December 6, 2019
مقتولہ ڈاکٹر کی پڑوسی خواتین نے پولیس کوباندھی راکھی شہرحیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری وقتل کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کے واقعہ پر وٹرنری ڈاکٹر کی پڑوسی خواتین نے پولیس ملازمین کو راکھی باندھی۔یہ خواتین جو دیشا واقعہ کے بعد اپنی سلامتی پر فکر مند تھیں اور پولیس پر برہمی ظاہر کررہی تھیں نے اس انکاونٹر کے بعد پولیس کی ستائش کی۔ان پُرجوش خواتین اور لڑکیوں نے پولیس ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی اور اس انکاونٹر کا جشن منایا۔ان خواتین نے قبل ازیں اس واقعہ کے بعد ملزمین کو سخت سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوئے دیشا کی کالونی کی گیٹ کے سامنے دھرنا دیا تھا اور اس واقعہ پرشدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔آج کے اس واقعہ کے بعد ان کے چہروں پر مسرت دیکھی گئی۔ان خواتین نے ملازمین پولیس میں مٹھائی تقسیم کی اور پولیس کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ان خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر مرد حضرات نے بھی تلنگانہ پولیس اور تلنگانہ میڈیا کے حق میں نعرے بازی کی۔ان پُرجوش خواتین نے تلنگانہ پولیس کو سلام بھی کیا۔
Hyderabad: Neigbours of the woman veterinarian, tie rakhi to Police personnel after the four accused were killed in an encounter earlier today pic.twitter.com/ltNsBLOPO6 — ANI (@ANI) December 6, 2019
Hyderabad: Locals had showered rose petals on Police personnel at the spot where accused in the rape and murder of the woman veterinarian were killed in an encounter earlier today pic.twitter.com/66pOxK1C2b
— ANI (@ANI) December 6, 2019
عوام نے پولیس ملازمین کو گود میں اٹھالیا شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کے واقعہ پر پُرجوش ہجوم نے پولیس ملازمین کو اپنی گود میں اٹھا لیا،ان کی حمایت میں نعرے بازی کی اور اس انکاونٹر پر جشن منایا۔اس موقع پر انکاونٹر کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد دیکھی گئی جنہوں نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔پولیس پر پھول بھی برسائے گئے۔نوجوانوں نے سیٹیاں بجاتے ہوئے اس انکاونٹر میں ملزمین کی ہلاکت پر مسرت کا اظہار کیا۔
Hyderabad: Locals had showered rose petals on Police personnel at the spot where accused in the rape and murder of the woman veterinarian were killed in an encounter earlier today pic.twitter.com/66pOxK1C2b — ANI (@ANI) December 6, 2019