بھوپال: بھگوا رنگ پہن کرلوگ کررہے ہیں عصمت ریزی،دگ وجے سنگھ کا بیان

بھوپال میں سنت سماج کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھگوا رنگ پہن کر لوگ عصمت ریزی کر رہے ہیں ۔اور مندروں میں بھی ریپ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والوں کو ہمارا سناتن دھرم کبھی معاف نہیں کرے گا۔

Sep 17, 2019 06:38 PM IST | Updated on: Sep 17, 2019 06:38 PM IST
بھوپال: بھگوا رنگ پہن کرلوگ کررہے ہیں عصمت ریزی،دگ وجے سنگھ  کا بیان

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو۔

اکثراپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ایک بارپھرمتنازع بیان دیاہے۔ بھوپال میں سنت سماج کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھگوا رنگ پہن کر لوگ عصمت ریزی کر رہے ہیں ۔اور مندروں میں بھی ریپ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والوں کو ہمارا سناتن دھرم کبھی معاف نہیں کرے گا۔

 

کانگریس کے سینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر 'زعفران' کو نشانہ بنایا ہے۔ منگل کے روز بھوپال کے سنت سماگم میں ، انہوں نے کہا ہے کہ خانقاہوں اور مندروں کو پورے ملک میں سیاسی اڈے کے طورپراستعمال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔دگ وجے سنگھ نے کسی کا نام لئے بغیرکہا کہ بھگوا پہنے ہوئے سنتوں کی شکل میں لوگ اوچھی حرکتیں کررہے ہیں۔

Loading...